Saturday, December 6, 2025
ہومNationalپارلیمنٹ کی رکن بننے کے بعد ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ...

پارلیمنٹ کی رکن بننے کے بعد ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ کا مہاراشٹر اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ

کانگریس نے مہاراشٹر کے لوک سبھا انتخابات میں کئی ارکان اسمبلی کو میدان میں اتارا تھا۔ لوک سبھا میں کامیابی کےبعد اب انہیں اسمبلی کی رکنیت کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔ اسی ضمن میں ممبئی شمال وسط لوک سبھا سے کامیابی حاصل کرنے والی ورشا گائیکواڑ نے آج اسمبلی کی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو سونپ دیا ہے۔

ورشا گائیکواڑ نے ممبئی شمال وسط لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار اجول نکم کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل شولاپور سے کانگریس کی رکن اسمبلیپرنیتی شندے اور دریا پور کے رکن اسمبلی بلونت وانکھیڑے نے استعفےٰ دیا تھا۔ اس طرح مہاراشٹر میں رکن اسمبلی سے رکن پارلیمنٹ بننے والے 3 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے اور 4 مزید ایم ایل اے مستعفی ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل دریاپور سے رکن اسمبلی بلونت وانکھیڑے نے استعفیٰ دی تھا۔ انہوں نے امراؤتی لوک سبھا سیٹ سے نونیت رانا کو 19731 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

مہاراشٹر سے منتخب ہونے والے 48 ایم پی اب دہلی میں اپنی آواز اٹھائیں گے۔ 18ویں لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر کی 48 میں سے 30 سیٹوں پر مہا وکاس اگھاڑی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس الیکشن میں مہایوتی کے 17 امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ آزاد امیدوار وشال پاٹل سانگلی سے جیتنے کے بعد کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات