Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمودی حکومت اڈانی کو گرفتاری سے بچا رہی ہے: راہل

مودی حکومت اڈانی کو گرفتاری سے بچا رہی ہے: راہل

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ صنعتکار اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہئے لیکن حکومت انہیں بچا رہی ہے مسٹر گاندھی نے لوک سبھا کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا، ’’ظاہر ہے، اڈانی اپنے خلاف الزامات سے انکار کریں گے بات یہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاناچاہئے جیسا کہ ہم کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں کو معمولی الزامات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اڈانی پر امریکہ میں ہزاروں کروڑ روپے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہیں جیل میں ہونا چاہیے لیکن حکومت انہیں بچا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات