ناگپور، 30 مارچ (یو این آئی) : وزیر اعظم نے اتوار کو کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہندوستان کی لافانی ثقافت کا جدید برگد کا درخت ہے اور یہ قومی شعور کو مسلسل تقویت دے رہا ہے مسٹر مودی نے کہا کہ مشکل ترین وقت میں بھی ہندوستان کے ضمیر کو بیدار رکھنے کے لیے نئی سماجی تحریکیں چل رہی ہیں مسٹر مودی ناگپور میں مادھو نیترالیہ کی نئی عمارت (پریمیئر سینٹر) کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ناگپور کے اپنے دورے کے دوران مسٹر مودی نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور تنظیم کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار اور آر ایس ایس کے سابق سرسنگھ چالک آنجہانی مادھو سداشیو گولوارکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے یہاں دیکشا بھومی کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی کے ناگپور دورے کے دوران وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری اور دیگر معززین بھی ان کے ساتھ تھے۔وزیر اعظم نے مادھو نیترالیا پروگرام میں کہاکہ "راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ہندوستان کی لافانی ثقافت کا جدیدبرگد کا درخت ہے۔ یہ برگد کا درخت مسلسل ہندوستانی ثقافت کوہماری قوم کے شعور کو تقویت دے رہا ہے۔"انہوں نے ہندوستان میں وقتاً فوقتاً شعور بیدار کرنے کی تحریکوں کے تناظر میں قرون وسطیٰ کی بھکتی تحریک کی مثال دی اور کہا کہ ’’قرون وسطیٰ کے اس مشکل دور میں ہمارے سنتوں نے بھکتی کے نظریات سے ہمارے قومی شعور کو نئی بلندیاں دیں۔قبل ازیں مسٹر مودی نے ناگپور میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اور گروجی (گولوارکر) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ "ناگپور میں اسمرتی مندر کا دورہ ایک بہت ہی خاص تجربہ ہے۔ آج کا دورہ اور بھی خاص یہ ہے کہ یہ ورشا پرتیپدا کے دن ہوا ہے، جو کہ سب سے زیادہ قابل احترام ڈاکٹر صاحب (ہیڈگےوار) کی یوم پیدائش بھی ہے۔ ان دو عظیم انسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک مضبوط، خوشحال اور ثقافتی طور پر شاندار ہندوستان کا تصور کیا۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.