بنگلورو، 26 مارچ (یو این آئی): کرناٹک کے وزیر تعاون کے این راجنا نے منگل کو باضابطہ طور پر وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے سامنے عرضی داخل کی، جس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔یہ درخواست ریاستی اسمبلی میں ان کے حالیہ انکشاف کے بعد دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور 48 دیگر سیاسی عہدیداروں کو اس طرح کی کوششوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔اسمبلی میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے راجنا نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا تھا کہ متاثرہ افراد میں جج بھی شامل تھے۔ڈاکٹر پرمیشورا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں، انہوں نے ایک واقعہ یاد کیا جہاں ایک خاتون، جس نے وکیل ہونے کا دعویٰ کیاتھا، ایک مرد ساتھی کے ساتھ ان کے بنگلورو کے دفتر میں دو بار آئی تھی۔ انہوں نے کہا مجھے اس کا نام یاد نہیں ہے لیکن اگر اسے میرے سامنے لایا جائے تو میں اسے پہچان سکتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔باضابطہ شکایت پیش کیے جانے کے بعد اعلیٰ سطحی جانچ کی اسمبلی میں پہلے دی گئی یقین دہانی کے باوجود، ڈاکٹر پرمیشورا منگل کے روز طریقہ کار کی رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کسی وابستگی کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ چونکہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایا گیا تھا، اس لئے کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلےاسپیکر یو ٹی کھادر کی ہدایت کی ضرورت تھی۔



