Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمن کی بات: نوجوانوں کی لگن وِکست بھارت کی بڑی طاقت!

من کی بات: نوجوانوں کی لگن وِکست بھارت کی بڑی طاقت!

کاشی۔تمل سنگم جیسے تقریبات ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو تقویت دیتے ہیں: مووزیر اعظم

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو نوجوانوں کی لگن کو وکست بھارت کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دل میں لگن ہو، اجتماعی طاقت کے طور پر ٹیم کی طرح کام کرنے کا یقین اور گر کر دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ ہو تو مشکل سے مشکل کام میں بھی کامیابی ضرور ملتی ہے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام’ من کی بات‘ میں وزیراعظم نے ایک ویڈیو کا ذکر کیا جس میں مختلف ٹیمیں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے منعقدہ ڈرون مقابلے میں مریخ جیسے حالات میں ڈرون اڑانے کی کوشش کرتی نظر آرہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بغیر سیٹلائٹ اور جی پی ایس سسٹم کے ملاح سمندر کی لہروں کا سامنا کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچ جاتے تھے اور آج دنیا کے ممالک سمندر سے آگے بڑھ کر خلاء کی بے انتہا بلندیوں کو ناپ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں نئی نسل کی ٹیمیں جب ڈرون اڑا رہی تھیں تو ڈرون کبھی اڑتے، کچھ دیر تک متوازن رہتے اور پھر اچانک زمین پر گر پڑتے۔ ڈرون کو اپنے کیمرے اور اندرونی سافٹ ویئر کی مدد سے خود ہی اڑنا تھا اسے زمین پر نمونوں کی شناخت کرنی تھی ، بلندی ناپنی تھی، رکاوٹیں سمجھنی تھیں اور خود ہی محفوظ لینڈنگ کا راستہ تلاش کرنا تھا۔اس مقابلے میں پونے کے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے کچھ حد تک کامیابی حاصل کی۔ ان کا ڈرون بھی کئی بار گرا اور کریش ہوا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ کئی کوششوں کے بعد یہ ڈرون مریخ جیسی صورتحال میں کچھ دیر تک اڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح چندریان-2 کے رابطہ منقطع ہونے کے بعد وقتی مایوسی سے نکل کر ہمارے سائنس دانوں نے چندریان-3 کی شاندار کامیابی حاصل کی، ویسی ہی چمک انہیں اس ویڈیو میں نوجوانوں کی آنکھوں میں دکھائی دی۔ انہوں نے کہا، “جب بھی میں ہمارے نوجوانوں کی لگن اور سائنس دانوں کی محنت دیکھتا ہوں میرا دل جوش سے بھر جاتا ہے۔ نوجوانوں کی یہی لگن ایک وکست بھارت کی بہت بڑی طاقت ہے۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی قدیم ترین زبان تمل اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک کاشی کے سنگم کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاشی تمل سنگم جیسے تقریبات ایک ہندوستان، عظیم ہندوستان کے جذبے کو تقویت دیتے ہیں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام “من کی بات” میں مسٹر مودی نے اتوار کو کہا کہ چوتھا کاشی تمل سنگم 2 دسمبر کو کاشی کے نمو گھاٹ پر شروع ہو رہا ہے۔ اس سال کاشی تمل سنگم کا تھیم “تمل سیکھو” بہت دلچسپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی تمل سنگم تمل زبان سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ جب بھی وہ کاشی کے لوگوں سے بات کرتے ہیں، وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ کاشی تمل سنگم کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ انہیں کچھ نیا سیکھنے اور نئے لوگوں سے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ “اس بار بھی، کاشی کے لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ تمل ناڈو سے اپنے بھائیوں اور بہنوں کا استقبال کرنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کاشی-تمل سنگم کا حصہ بنیں۔ اس کے علاوہ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی غور کریں جو ‘ایک ہندوستان، شریشٹھ ہندوستان ‘ کے جذبے کو تقویت دیتے ہیں‘‘۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں پہاڑوں اور ثقافت کے ساتھ ساتھ مہم جوئی پر مبنی کھیلوں کے لیے سازگار حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ’سرمائی سیاحت‘ کو فروغ دینے کے بے پناہ امکانات ہیں اور انہیں فروغ دیے جانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے اتوار کے روز یہاں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے سرمائی سیاحت کو اپنی معیشت کا بہت بڑا ذریعہ بنا دیا ہے۔
بہت سے ممالک میں دنیا کے سب سے کامیاب خزاں کے تہوار اور خزاں کے کھیلوں کے ماڈل ہیں اور وہ عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔ ملک میں سرمائی سیاحت کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے ملک میں بھی سرمائی سیاحت کی تمام صلاحیت موجود ہے، ہمارے پاس پہاڑ بھی ہیں، ثقافت بھی ہے اور ایڈونچر کے بے شمار امکانات بھی ہیں۔ مجھے خوشی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں اتراکھنڈ کی سرمائی سیاحت سیاحوں کو بہت متوجہ کر رہی ہے، اولی، منسیاری، چوپٹا اور دیارہ جیسی جگہیں سردیوں کے موسم میں بہت مشہور ہو رہی ہیں۔ سردیوں میں شادی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’سردیوں میں ’ویڈ ان انڈیا‘ مہم بھی الگ ہی مقبول ہو رہی ہے۔
سردیوں کی سنہری دھوپ ہو، پہاڑوں سے اترتی ہوئی کہرے کی چادر ہو، ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے لیے پہاڑ بھی اب بہت مقبول ہو رہے ہیں‘‘۔ کئی شادیاں تو اب خاص طور پر گنگا جی کے کنارے ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ہمالیہ کی خوبصورت وادیوں کا ذکر کرتے ہوئے وہاں سیر و سیاحت کے لیے اپیل بھی کی۔
زیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستانی کھیلوں کے لحاظ سے یہ مہینہ شاندار رہا ہے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ شروع ہوا اور بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کھیل کے میدان پر ہندوستان کا غلبہ رہا اور اس میں خواتین کھلاڑیوں کی کامیابیاں خاص طور پر موضوعِ بحث رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز برائے ڈیف ایتھلیٹس ٹوکیو میں منعقد ہوئے، جہاں ہندوستان نے اپنا اب تک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 20 تمغے جیتے۔ خواتین کھلاڑیوں نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ کبڈی میں بھی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر ہندوستانیوں کا

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات