Saturday, December 6, 2025
ہومNationalکیرالہ میں صدر جمہوریہ کی حفاظت میں کوتاہی

کیرالہ میں صدر جمہوریہ کی حفاظت میں کوتاہی

پرمادم اسٹیڈیم میں جزوی طورپر دھنسا ہیلی کاپٹر

پتھانامتھیٹا (کیرالہ)، 22 اکتوبر (یو این آئی) پرمادم اسٹیڈیم میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو لے کر اترنے والے ہیلی کاپٹر کے پہیے جزوی طور پر دھنس گئے لیکن محترمہ مرمو پہلے ہی بحفاظت اتر چکی تھیں۔صدر جمہوریہ کی آمد سے چند گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم میں نیا ہیلی پیڈ تعمیر کیا گیا تھا۔ پولیس اور فائر عملہ نے ہیلی کاپٹر کو آگے دھکیل کر پہیوں کو نکالا۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی پیڈ کی کنکریٹ کی سطح صدر کی آمد سے چند گھنٹے قبل مکمل کی گئی تھی نیز بارش اور مرطوب موسم کی وجہ سے یہ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہوسکا تھا۔ اس کے باوجود سکیورٹی اور گراؤنڈ کوآرڈینیشن ٹیموں نے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ لینڈنگ کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کے ٹائر نرم کنکریٹ میں دھنس گئے جس سے زمینی عملہ کو مداخلت کرنی پڑی۔ تاہم صدر کی حفاظت کو کوئی خطرہ پیدا نہیں ہو۔ اس واقعہ کو ایک سکیورٹی اور طریقہ کار کی ایک بڑی کوتاہی قرار دیا جا رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ محترمہ مرمو پہلے ہی ہیلی کاپٹر سے بحفاظت اتر چکی تھیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے دوران یہ مسئلہ درپیش ہوتا تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے تھے۔ اصل منصوبہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو نیلاکل میں اتارنے کا تھا، لیکن موسمی حالات نے آخری لمحات میں ہیلی کاپٹر کو پریمادم کی طرف موڑ دیا گیا۔ عجلت میں بنایا گیا ہیلی پیڈ (جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا تھا) ہیلی کاپٹر کا وزن برداشت کرنے سے قاصر ثابت ہوا۔ اس واقعے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر کی واپسی کے سفر کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بجائے، ہندوستانی فضائیہ نیلاکل سے ایک اور ہیلی کاپٹر تعینات کرے گی، جہاں مکمل ساختی اور حفاظتی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔صدر جمہوریہ آج صبح 8:40 بجے پرمادم پہنچیں۔ دیواسووم کے وزیر وی این واسوان، ایم پی اینٹو انٹونی، ایم ایل ایز کے یو۔ جنیش کمار اور پرمود نارائنن، ضلع کلکٹر ایس پریم کرشنن اور ضلع پولیس سربراہ آر آنند نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر بذریعہ سڑک پمپا روانہ ہوئیں، جہاں سے انہوں نے سبریمالا میں بھگوان آیپا مندر کی یاترا شروع کی۔پمپا گنپتی مندر میں روایتی کیتونیرا (مقدس بنڈل باندھنا) کی رسم مندر کے پجاری وشنو نمبودیری اور شنکرن نمبودیری انجام دیں گے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے صدر کے ساتھ سبریمالا آنے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے، لیکن کیتونیرا کی رسم ادا کرنے کے لیے وفد کے 50 ارکان کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔پوجا ارچنا کے بعد، محترمہ مرمو سنیدھانم انتظامی کمپلیکس کے اندر خصوصی طور پر تیار کردہ سویٹ میں دو گھنٹے آرام کریں گی۔ محترمہ مرمو دوپہر 3:10 بجے سنیدھانم سے روانہ ہوں گی اور نیلاکل سے 4:20 بجے ترواننت پورم واپس آ سکتی ہیں۔نیلاکل ہیلی پیڈ کی مکمل حفاظتی جانچ کے بعد واپسی کے سفر کے لیے فضائیہ کی جانب سے ایک نیا ہیلی کاپٹر تعینات کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کے سبریمالا کے تاریخی دورے کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ پر سکیورٹی ماہرین اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے ایک “سنگین کوتاہی” قرار دیا ہے جس نے مقامی حکام اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی میں واضح کوتاہیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات