Friday, December 5, 2025
ہومNationalکیرالہ گورنر عارف محمد خاں نے، کالی کَٹ یونیورسٹی کے گیسٹ ہاﺅس...

کیرالہ گورنر عارف محمد خاں نے، کالی کَٹ یونیورسٹی کے گیسٹ ہاﺅس کے باہر توہین آمیز پوسٹر اور سیاہ بینرز لگائے جانے کا سنگین نوٹس لیا

کیرالہ راج بھون نے کہا ہے کہ گورنر عارف محمد خاں نے، کالی کَٹ یونیورسٹی کے گیسٹ ہاﺅس کے باہر توہین آمیز پوسٹر اور سیاہ بینرز لگائے جانے کا سنگین نوٹس لیا ہے، جہاں وہ قیام پذیر ہیں۔

راج بھون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر موصوف نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بغیر ایسا نہیں ہوسکتا۔ جناب عارف محمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے دانستہ طور پر اس طرح کے اقدام سے ریاست میں آئینی مشینری درہم برہم ہوسکتی ہے۔

کیرالا راج بھون نے کہا ہے کہ گورنر عارف محمد خاں نے ، اُن ہتک آمیز پوسٹرز اور بلیک بینرز کا نہایت سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، جو کالی کَٹ یونیورسٹی کے گیسٹ ہاﺅس کے باہر چسپاں کئے گئے تھے، جہاں انہوں نے قیام کیا تھا۔ راج بھون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر نے یہ محسوس کیا کہ یہ واقعہ ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بغیر سرزد نہیں ہوسکتا۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے یہ سوچے سمجھے کام، ریاست میں آئینی نظام کے درہم برہم ہونے کی وجہ بنیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات