Saturday, December 6, 2025
ہومNationalجموں کشمیر: کل جماعتی میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کی امرناتھ یاترا میں...

جموں کشمیر: کل جماعتی میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کی امرناتھ یاترا میں تعاون کی یقین دہانی

سرینگر،27؍جون(ایجنسی): جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے راج بھون، سرینگر میں طلب کیے گئے کل جماعتی اجلاس (All Party Meeting) میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے پُر امن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یاترا تین جولائی سے شروع ہو کر نو اگست تک جاری رہے گی، جس کے لیے حکام نے تین سطحی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ رواں سال یاترا کے لیے حفاظتی اقدامات میں غیر معمولی سختی برتی گئی ہے کیونکہ 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد حملے کے بعد سے خطے میں سیکورٹی صورتحال کافی تبدیل ہوئی ہے، اس حملے میں ایک مقامی گھوڑے بان کے علاوہ 25غیر مقامی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ آل پارٹیز اجلاس میں ایل جی منوج سنہا نے سبھی جماعتوں کے رہنماؤں/نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر کا ہر سیاسی رہنما جموں کشمیر کے عیال کا حصہ ہے اور میرا ماننا ہے کہ امرناتھ جی کی یاترا اس عیال کی سماجی و ثقافتی ذمہ داری ہے۔ ہمیں (ایک دوسرے کے ساتھ) شانہ بشانہ ہوکر اس یاترا کو کامیاب بنانا ہے۔‘‘ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی کل جماعتی میٹنگ کا حصہ تھے۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر شوکت احمد میر نے کہا کہ ’’کشمیر کے لوگ یاترا کے ہمیشہ معاون رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے 1996 کی مثال دی جب ایک قدرتی آفت کے دوران 200 سے زائد یاتری ہلاک ہوئے تھے اور ’’مسلمانوں نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔‘‘بی جے پی، کانگریس، پی ڈی پی، سی پی آئی ایم، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی اور دیگر اہم جماعتوں کے رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت تمام سینئر رہنماؤں نے یاترا کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ’’بابا امرناتھ کی کرپا اور بہتر سہولیات کی بدولت رواں برس کی یاترا روحانی طور پر یادگار ثابت ہوگی اور جموں و کشمیر کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔
‘‘ تاہم انہوںقبل ازیں ایل جی منوج سنہا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس امر پر افسوس ظاہر کیا تھا۔ کہ پہلگام حملے کے بعد یاتریوں کی رجسٹریشن میں دس فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی حمایت اور بہتر سہولیات سے یاترا کے اثرات مثبت ہوں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات