Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاسرائیلی حملے میں 2 ہندوستانی طلبا زخمی

اسرائیلی حملے میں 2 ہندوستانی طلبا زخمی

ایران سے 10 ہزار لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے حکومت ہند سرگرم

نئی دہلی، 16 جون:۔ (ایجنسی) اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل چار دنوں سے جنگ جاری ہے۔ فی الحال یہ ٹکراؤ ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس لڑائی میں اب تک ایران کے 224 اور اسرائیل کے 15 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ دن بہ دن جنگ میں ہو رہی شدت سے عالمی پیمانے پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ایران میں موجود ہندوستانیوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ اس درمیان ایک واقعہ سے ہندوستانیوں کے لیے فکرمندی مزید بڑھ گئی ہے۔ ’دینک جاگرن‘ کی خبر کے مطابق تہران میں واقع یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں بین الاقوامی طلبا کے ہاسٹل کے پاس ایک حملہ ہوا، جس میں دو ہندوستانی طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں کشمیر کے رہنے والے ہیں۔ حملے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے تحفظاتی وجوہات سے ان طلبا کو رامسر شہر میں منتقل کر دیا ہے۔ ایران میں اس وقت تقریباً 10 ہزار ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد ہندوستانی طلبا کی ہے جو میڈیکل اور مذہبی تعلیم کے لیے مختلف ایرانی اداروں میں مطالعہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل-ایران لڑائی کے درمیان اب حکومت ہند ان لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے خصوصی ریسکیو آپریشن کرنے والی ہے۔حکومت ہند کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایران حکومت نے بھی غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت ان کے ملک بھیجنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ اسی کے تحت ہندوستانیوں کو آذربائیجان، ترکمنستان اور افغانستان کے راستے محفوظ نکالا جائے گا۔ اس کے لیے سرحدی علاقوں میں ہندوستانی سفارت خانہ اور دیگر ایجنسیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات