Saturday, December 6, 2025
ہومNationalپہلگام دہشت گردحملے کی تحقیقات مکمل

پہلگام دہشت گردحملے کی تحقیقات مکمل

این آئی اے جلد داخل کرسکتی ہے چارج شیٹ

نئی دہلی، 2 نومبر:۔ (ایجنسی) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پہلگام دہشت گرد حملے کی تحقیقات تقریباً مکمل کر لی ہیں۔ چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس چارج شیٹ میں لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں بشیر احمد جوتھر اور پرویز احمد جوتھر کے نام بھی شامل ہوں گے۔ پہلگام دہشت گرد حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کو ہیں اور قومی تحقیقاتی ایجنسی جلد ہی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی۔ اس میں، دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ ساتھ اس کی پراکسی ٹی آر ایف اور دو مقامی باشندوں، بشیر احمد جوتھر اور پرویز احمد جوتھرکے نام شامل کیے جائیں گے۔ انھیں جون میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر حملے سے ایک دن قبل تین پاکستانی دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ پہلگام حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شخص ہلاک ہوا تھا۔ تین دہشت گرد سلیمان شاہ، حمزہ افغانی عرف افغان اور جبران 28 جولائی کو دچی گام کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارے گئے تھے۔ 29 جولائی کو ، پارلیمان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دہشت گردوں کا تعلق پاکستان تھا۔ 18 ستمبر کو، جموں کی ایک عدالت نے این آئی اے کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے اضافی 45 دن کا وقت دیا تھا، جو اس ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایجنسی نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیا وہ مزید وقت مانگے گی۔ تاہم تحقیقات میں شامل ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ، بشیر اور پرویز کو مزید پوچھ تاچھ کے لیے 18 اکتوبر کو جموں کی امفالہ جیل میں طلب کیا گیا تھا۔ مقصد کچھ شواہد کی تصدیق کرنا تھا تاکہ تفتیش کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ میں ایک افسر کے بیان کے مطابق چارج شیٹ جلد داخل کی جائے گی۔

فی الحال مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس بیچ ، تفتیش سے واقف ایک اور اہلکار نے انکشاف کیا کہ بشیر اور پرویز کے موبائل فون سے کچھ پاکستانی نمبر برآمد ہوئے ہیں، جو پوری سازش کو بے نقاب کرنے میں اہم ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات