ساتھ میں تین دیگر خلاباز وں کی آئی ایس ایس سے9 مہینے بعد دھرتی پر کا میاب وا پسی
چنئی، 19 مارچ (یو این آئی) نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے اسپیس ایکس کریو-9 (بشمول ہند نژاد خاتون خلاباز سنیتا ولیمس اور تین دیگر) نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ایجنسی کا نواں کمرشیل کریو روٹیشن مشن مکمل کیا اور بدھ کے روز 0327 بجے امریکی خلیج میں فلوریڈا کے ٹلہاسی ساحل پر اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز میں بحفاظت اترآئے ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر شائع پریس ریلیز میں کہا کہ اس کے خلاباز نک ہیگ، سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور اور روسکموس کے خلاباز الیگزینڈر گوربونوف مشرقی زون کے وقت کے مطابق شام 5:57 بجے زمین پر واپس آئے۔اسپیس ایکس کے ریکوری جہازوں پر سوار ٹیموں نے خلائی جہاز اور اس کے عملہ کو بازیافت کیا۔ساحل پر واپس آنے والا عملہ ہوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے لیے اڑان بھرے گا جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملے گا۔ناسا کی قائم مقام ایڈمنسٹریٹر جینیٹ پیٹرو نے کہا، "ہم سنیتا، بوچ، نک اور الیگزینڈر کو اپنے مہینوں طویل مشن کے بعد آئی ایس ایس پر سائنس، ٹیکنالوجی کے مظاہروں اور مشاہدوں کے بعد وطن واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔"زشتہ برس جون سے خلاء میں پھنسے ہوئے دو خلاء بازوں سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی زمین پر بحفاظت واپسی ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے ارادے سے پہنچے تھے، مگر اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق دونوں خلاء بازوں کو اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا۔ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت 4 خلاء بازوں میں ناسا کے این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کریل پیسکوف شامل تھے، جنہیں آئی ایس ایس بھیجا گیا۔ناسا کا 4 خلاء بازوں پر مشتمل کریو-10 مشن خلاء میں پھنسی سنیتا اور ولمور کو 286 دنوں کے بعد آج صبح بحفاظت واپس زمین پر لے کر پہنچ گیا ہے، خلاء باز اسپیس ایکس کے کیپسول میں فلوریڈا کے ساحل پر بحفاظت اُتر چکے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں نے خلاء میں اپنے 9 ماہ مکمل کئے ہیں، ان کے ساتھ روس اور جاپان کے خلائی مسافر بھی اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے تھے۔اس مشن کا مقصد آٹھ دن تک جاری رہنا تھا لیکن ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے خلابازوں کی واپسی میں طویل تاخیر ہوگئی، جس سے یہ مشن مزید ماہ تک بڑھا دیا گیا۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.