Saturday, December 6, 2025
ہومNationalمصیبت کے وقت پڑوسی ممالک کے ساتھ کھڑے رہنے والے ہندوستان نے...

مصیبت کے وقت پڑوسی ممالک کے ساتھ کھڑے رہنے والے ہندوستان نے زلزلہ متاثرہ میانمار بھیجی راحتی اشیاء

نئی دہلی، 29 مارچ:۔ (ایجنسی) پڑوسی ملک میانمار میں آئے زبردست زلزلے کی وجہ سے تقریباً 1000 لوگوں کی موت اب تک ہو چکی ہے۔ پڑوسی ممالک کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والا ملک ہندوستان ایسے میں کیسے پیچھے رہ سکتا تھا۔ ہندوستان نے فوری طور پر 15 ٹن پر مشتمل راحتی اشیاء ینگون پہنچا دیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس امداد کے حوالے سے کہا کہ ’’آپریشن برہما شروع ہو گیا ہے۔ ہندوستان سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ میانمار کے ینگون ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہے۔‘‘ مرکزی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’آئی ایف-ایم سی سی-130 کے ذریعہ کمبل، ترپال، حفظان صحت کٹس، اسلیپنگ بیگ، سولر لیمپ، کھانے کے پیکٹ اور رسوئی سیٹ بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی طبی سہولیات بھی بھیجی گئی ہیں۔‘‘ اس کے علاوہ میانمار میں زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی 8ویں بلاٹین اور ہندوستانی فضائیہ زلزلے سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے اس بچاؤ آپریشن کا حصہ بنی ہے۔ میانمار میں بھیجی گئی 15 ٹن امدادی سامان ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ ہنڈن ایئربیس سے بھیجی گئی۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی امداد، رہائش کا سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ ہندوستان کے اس امدادی مشن ’آپریشن برہما‘ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ مصیبت کے وقت ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کی مدد میں کس طرح پیش پیش رہتا ہے۔ میانمار میں بھیجی گئی 15 ٹن امدادی سامان ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ ہنڈن ایئربیس سے بھیجی گئی۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی امداد، رہائش کا سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔
ہندوستان کے اس امدادی مشن ’آپریشن برہما‘ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ مصیبت کے وقت ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کی مدد میں کس طرح پیش پیش رہتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات