Saturday, December 6, 2025
ہومNationalبھارت جوڑو یاترا سیاست میں میل کا پتھر بنی، آج بھی مؤثر...

بھارت جوڑو یاترا سیاست میں میل کا پتھر بنی، آج بھی مؤثر ہے: کانگریس

نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی کنیا کماری سے سری نگر تک نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ یہ یاترا سیاست میں تبدیلی لانے لانے میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوئی ہے اور اس کا اثر آج بھی محسوس کیا جا رہا ہے کانگریس کے مواصلاتی شعبہ کے انچارج جئے رام رمیش نے کہا،’’بھارت جوڑو یاترا کی شروعات آج سے تین سال قبل کنیا کماری سے ہوئی تھی۔ اس کا آغاز سوامی ویویکانند راک میموریل اور دیگر تاریخی مقامات کے درشن سے ہوا، جس کے بعد ایک عظیم عوامی اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد ملک کے تین اہم اور تشویشناک عوامی مسائل معاشی عدم مساوات، سماجی تقسیم اورسیاسی آمرانہ طرز حکمرانی میں اضافہ کو اجاگر کرنا تھا ۔یہ یاترا تقریباً 4000 کلومیٹر طویل تھی، جسے راہل گاندھی اور 200 سے زائد یاتریوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل مکمل کیا۔یاترا 145 دنوں سے زیادہ جاری رہی، جس میں 12 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات