Saturday, December 6, 2025
ہومNationalیوپی کے مرزا پور میں گرمی سے اب تک 12 انتخابی کارکن...

یوپی کے مرزا پور میں گرمی سے اب تک 12 انتخابی کارکن کی موت، 16 اسپتال میں داخل

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ ہونی ہے۔ ادھر اتر پردیش کے مرزا پور میں شدید گرمی اور اس کی لہر کی وجہ سے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 16 ہوم گارڈز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ یہ تمام ہوم گارڈز ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ معلومات کے مطابق 3 ضلعی الیکشن ملازمین کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 9 ہوم گارڈز الیکشن ڈیوٹی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ اس سب کے لیے چلچلاتی گرمی کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق شمالی ہندوستان میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 51 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک کئی درجن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرزا پور کے درجہ حرارت کی بات کریں تو جمعہ کو ضلع کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ یعنی آج درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو ضلع میں درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔

واضح رہے  کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو سے کئی درجن افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مرزا پور سے پہلے شدید گرمی سے 43 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ بہار میں گرمی کی وجہ سے 32 لوگوں کی جان چلی گئی۔ وہیں اڈیشہ میں بھی گرمی کی وجہ سے 10 لوگوں کی جان چلی گئی ۔

اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی وقت راجستھان میں 5 اور اتر پردیش میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس سے قبل بہار کے دربھنگہ کے ایک 40 سالہ شخص کی دہلی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے موت ہو گئی ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات