Saturday, December 13, 2025
ہومNationalلوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ...

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم بِرلا نے ایوان کو سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر پاتل نے مرکزی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 7ویں سے 13ویں لوک سبھا تک مسلسل سات بار ایوان کے رکن رہے۔ انہوں نے 1991 سے 1996 تک لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔مسٹر بِرلا نے بتایا کہ شیوراج پاٹل نے پارلیمانی روایات اور اعلیٰ اقدار کے قیام میں نمایاں رول ادا کیا۔ ان کی قیادت میں لوک سبھا میں محکمہ جاتی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل شروع ہوا، جس سے مقننہ کے تئیں انتظامیہ کی جوابدہی مزید مضبوط ہوئی۔ ان کے دور میں ’اُتکرِشت سانسد ایوارڈ‘ کا آغاز بھی ہوا۔ وہ 2004 سے 2010 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ مرکزی حکومت میں وزارتِ داخلہ سمیت متعدد وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالنے کے علاوہ وہ کئی پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین اور رکن بھی رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شیوراج پاٹل نے پنجاب اور راجستھان کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ مہاراشٹر اسمبلی کے دو ادوار کے رکن رہے اور اسمبلی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر بھی بنے۔ انہوں نے مہاراشٹر کی کابینہ میں بھی خدمات انجام دیں۔ شیوراج پاٹل کا جمعہ کی صبح مہاراشٹر کے لاتور میں 90 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔اسپیکر بِرلا نے 13 دسمبر 2001 کے پارلیمنٹ حملے کو یاد کرتے ہوئے شہداء کو خراج پیش کیا اور کہا کہ اس دن دہشت گردوں نے ہمارے جمہوریت کے مقدس مندر پر بزدلانہ حملہ کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی سلامتی پر مامور بہادر جوانوں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ حملے میں پارلیمنٹ سکیورٹی، دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے آٹھ اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ پی ڈبلیو ڈی کا ایک ملازم بھی اس حملے میں شہید ہوا تھا۔انہوں نے کہا ’’یہ ایوان 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے تمام امر شہداء کو اپنی دلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔‘‘شیوراج پاٹل کے انتقال اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراج کے بعد ایوان نے خاموشی اختیار کی، جس کے بعد اسپیکر بِرلا نے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات