امپھال، 27 فروری (ہ س)۔ منی پور میں گورنر اجے کمار بھلا کی اپیل کے بعد لوگ رضاکارانہ طور پر بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع سے لوگوں نے مجموعی طور پر 104 مختلف اقسام کا اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی مواد پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے آج بتایا کہ کانگ پوکپی، امپھال ایسٹ، بشنو پور، تھوبل، امپھال ویسٹ اور کاکچنگ اضلاع کے لوگوں نے اپنے گھروں میں رکھے ہوئے ہتھیار اور دیگر سامان پولیس کو سونپ دیا۔کانگ پوکپی ڈسٹرکٹ ایس پی آفس میں لوگوں نے چھ دیسی ایس بی بی ایل بندوقیں، دو ایس ایل آر، ایک انساس رائفل، ایک22 رائفل (بغیر میگزین)، 30 زندہ 7.62 ایم ایم راونڈز، 29 ایس بی بی ایل زندہ راونڈز، دو دیسی مورٹار راکٹ، ایک دیسی توپ کا کارتوس، ایک دوبین، ایک باوفینگ سیٹ، سات مقامی دستی بم، ایک چینی ہینڈ گرنیڈ، پانچ مورٹار، ایک راکٹ لانچر اور چھ بلٹ پروف جیکٹس حوالے کئے۔ امپھال ایسٹ ضلع کے لاملائی تھانہ کیمپس میں ایک ایس ایم جی کاربائن (ایک خالی میگزین کے ساتھ)، ایک 9 ایم ایم پستول (بغیر میگزین)، دو ہینڈ گرنیڈ، تین ڈبلیو پی گرینیڈ، سات ٹیئر اسموک شیل، پانچ اسٹنٹ شیل، ایک دھماکہ خیز موٹر بم شیل، تین ربر بلیٹ شیل، ایک اسنائپر رائفل (بغیر میگزین)، چھ303 کارتوس اور 31.303 خالی کارتوس لوگوں نے سپرد کئے۔ اس کے علاوہ پورومپٹ تھانہ کیمپس میں دو انساس رائفلز، ایک این فیلڈ 303 رائفل اور ایک بی پی ہیلمٹ اورسگولمنگ تھانہ کیمپس میں ایک سی ایم جی کاربائن (2 خالی میگزینوں کے ساتھ)، ایک ایس بی بی ایل بندوق، ایک دیسی ساختہ پستول (بغیر میگزین)، ایک مقامی طور پر تیار کردہ کاربائن (بغیر میگزین) اور سات مس فائر 5.56 ایم ایم گولہ بارود پولیس کو سپرد کئے گئے۔ گورنر کی ان کوششوں کو امن و امان کی بحالی کی کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



