Saturday, December 6, 2025
ہومNationalحیدرآباد : دلسکھ نگر بم دھماکہ معاملہ

حیدرآباد : دلسکھ نگر بم دھماکہ معاملہ

سپریم کورٹ نے اسد اللہ کی پھانسی پر عبوری روک لگا دی

نئی دہلی، 26 ستمبر:۔ (ایجنسی) سپریم کورٹ نے دلسکھ نگر بم دھماکوں کے کیس میں سزائے موت پانے والے انڈین مجاہدین کے مبینہ رکن اسد اللہ اختر کی پھانسی پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔ سال 2013 میں حیدرآباد کے مصروف علاقے دلسکھ نگر میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 18 افراد جان سے گئے تھے جبکہ 131 زخمی ہوئے تھے۔جسٹس وکرم ناتھ، سندیپ مہتا اور این وی انجاریا پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ فی الحال سزائے موت برقرار رہے گی، تاہم سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے تاکہ کیس کے کچھ پہلوؤں کا مزید جائزہ لیا جا سکے۔اختر، جو اس وقت دہلی کی جیل میں قید ہیں، نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں اپریل 2025 میں پانچ مجرموں، جن میں یاسین بھٹکل، ضیاء الرحمان عرف وقاص، تحسین اختر اور اعجاز شیخ شامل ہیں، کی سزائے موت برقرار رکھی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ آٹھ ہفتوں کے اندر پروبیشن افسران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، جس میں قیدی کے رویے اور جیل میں اس کے کردار کا تفصیلی جائزہ ہو۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے اسد اللہ اختر کے سرکاری ہسپتال سے مکمل نفسیاتی معائنے کی بھی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ این آئی اے نے 14 مارچ 2013 کو اس کیس کی تفتیش سنبھالی تھی، اور 13 دسمبر 2016 کو پانچوں ملزمان کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے اپیل پر سماعت 12 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات