ہومNationalبابو جگجیون رام کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات...

بابو جگجیون رام کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات یاد کیا گیا

نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) آج پورا ملک ہندوستان کے سابق نائب وزیر اعظم اور عظیم مجاہدِ آزادی بابو جگجیون رام کا یومِ پیدائش منا رہا ہے۔ ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں “بابوجی” کے نام سے معروف جگجیون رام ایک ایسے نایاب رہنما تھے، جن کا پارلیمانی کیریئر دنیا کی کسی بھی جمہوریت کے لیے ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔1908 میں 5 اپریل کو بہار کے بھوجپور (سابقہ شاہ آباد) کے چندوا گاؤں میں پیدا ہونے والے بابوجی نے بنارس ہندو یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ہی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینا شروع کیا اور سماجی امتیاز کے خلاف آواز بلند کی۔جگجیون رام فاؤنڈیشن کے مطابق مہاتما گاندھی سے متاثر ہو کر انہوں نے تحریک آزادی میں سرگرم کردار ادا کیا اور 10 دسمبر 1940 کو انفرادی ستیہ گرہ کے دوران گرفتاری دی۔ بعد ازاں 1942 کے بھارت چھوڑو تحریک میں شرکت کے باعث 19 اگست 1942 کو دوبارہ گرفتار کیے گئے۔انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ دلتوں کو نہ صرف سماجی اصلاح بلکہ سیاسی نمائندگی کے لیے بھی جدوجہد کرنی چاہیے۔ اسی مقصد سے انہوں نے “آل انڈیا روی داس مہاسبھا” اور “آل انڈیا ڈپریسڈ کلاسز لیگ” قائم کیں تاکہ محروم طبقات کو آزادی کی تحریک سے جوڑا جا سکے۔ان کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آزادی سے قبل 1946 میں قائم ہونے والی عبوری حکومت میں انہیں وزیر محنت کے طور پر شامل ہونے کے لیے کنگ جارج ششم نے خود دعوت دی تھی۔ 2 ستمبر 1946 کو بننے والی اس حکومت میں وہ سب سے کم عمر وزیر اور دلت سماج کے واحد نمائندہ تھے۔1936 میں محض 28 سال کی عمر میں وہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن بنے اور بعد میں بلا مقابلہ بہار اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ 1937 میں انہیں تعلیم اور ترقیات کے محکمے میں پارلیمانی سکریٹری مقرر کیا گیا۔سہسرام پارلیمانی حلقے سے ان کا تعلق ایک خاندان جیسا تھا، یہی وجہ ہے کہ آزادی کے بعد 1952 سے 1984 تک وہ مسلسل آٹھ بار وہاں سے منتخب ہوئے۔ ایک ماہر منتظم کے طور پر انہوں نے تقریباً 31 سال تک مرکزی کابینہ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔پہلے وزیر محنت کی طور پر انہوں نے کم از کم اجرت اور ملازمین کے ریاستی بیمہ جیسے اہم قوانین متعارف کرائے۔ بطور وزیر مواصلات انہوں نے نجی ایئر لائنز کو قومی تحویل میں لے کر انڈین ایئرلائنز اور ایئر انڈیا کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ہندوستان کو غذائی بحران سے نکالنے اور “سبز انقلاب” کی راہ ہموار کرنے میں بھی ان کا مرکزی کردار رہا۔ 1967 کے شدید قحط کے دوران ان کی قیادت میں ملک نہ صرف غذائی خود کفیل بنا بلکہ اناج برآمد کرنے کے قابل بھی ہوا۔ بطور وزیر دفاع 1971 کی ہند-پاک جنگ 1971 میں ان کی قیادت نے تاریخی فتح دلائی، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔بابو جگجیون رام نے پوری زندگی سماجی انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ 1935 میں رانچی میں ہیمنڈ کمیشن کے سامنے انہوں نے پہلی بار دلتوں کے لیے حقِ رائے دہی کا مطالبہ کیا تھا۔ ریلوے میں ترقیوں میں ریزرویشن جیسے جرات مندانہ فیصلے لے کر انہوں نے محروم طبقات کو مرکزی دھارے سے جوڑا۔آج ان کی جینتی کے موقع پر ملک ان کے ان عظیم کارناموں کو یاد کر رہا ہے، جنہوں نے جدید ہندوستان کے جمہوری اور سماجی ڈھانچے کو مضبوط بنایا اور ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات