Saturday, December 6, 2025
ہومNationalملک کے 53ویں چیف جسٹس بنے

ملک کے 53ویں چیف جسٹس بنے

جسٹس سوریہ کانت ؛ 24 نومبر کو لیں گے حلف

نئی دہلی، 31 اکتوبر:۔ (ایجنسی) جسٹس سوریہ کانت ملک کے اگلے چیف جسٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ 24 نومبر کو اپنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے۔ اس بات کی جانکاری مرکزی حکومت نے 30 اکتوبر کو دی۔ یہ پہلی بار ہے جب ہریانہ سے کوئی قانون کا ماہر ملک کے سب سے اونچے عدالتی عہدے پر فائز ہوگا۔ جسٹس کانت 53ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر کام کریں گے اور ان کی مدت کار تقریباً 14 ماہ کی ہوگی۔ وہ 9 فروری 2027 کو سبکدوش ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا بھوشن آر گوئی 23 نومبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے جمعرات کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جسٹس سوریہ کانت کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیے جانے کی تصدیق کی۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کی آئین سے ملے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت کو 24 نومبر سے ہندوستان کا چیف جسٹس مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں انھیں دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات