Friday, December 5, 2025
ہومNationalممبئی میں پولیس افسر بن کر بی جے پی لیڈر کے ساتھ...

ممبئی میں پولیس افسر بن کر بی جے پی لیڈر کے ساتھ فراڈ

2 لاکھ کا سونا لے کر جعلساز فرار، تلاش جاری

ممبئی، 6 اگست (یو این آئی)ممبئی کے کالبا دیوی علاقے میں ایک شخص نے خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر موہت کمبوج کی بلین فرم کو 2.13 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے سکوں سے چکمہ دیا اور فرار ہو گیا۔ وی پی روڈ پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنی شناخت ساگر شندے کے طور پر کرائی اور دعویٰ کیا کہ وہ سونا اپنی ریٹائرمنٹ پر افسر کو تحفے کے طور پر دینا چاہتا ہے۔ پولیس کے مطابق شکایت سنیل مہادیو تامبے نے درج کروائی، جو پچھلے چار برس سے ایسپیکٹ بلین اینڈ ریفائنری میں کام کر رہے ہیں۔یہ کمپنی سونا اور چاندی کے سکے و سلاخیں آن لائن و آف لائن فروخت کرتی ہے اور اس کا دفتر زاویری بازار میں ممبادیوی مندر کے روبرو واقع ہے۔ تامبے، جو گاہکوں کو سامان پہنچاتے ہیں، نے اس شخص کی واٹس ایپ پروفائل پر پولیس وردی کی تصویر دیکھ کر اس پر یقین کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ متعدد ٹیمیں ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے سرگرم ہو چکی ہیں۔موہت کمبوج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں معاملے کی مکمل تفصیل تو نہیں، مگر پولیس تندہی سے کام کر رہی ہے اور جلد ہی ملزم پکڑا جائے گا۔ شکایت کے مطابق پیر کو دوپہر 12 بجے کے قریب ایک کال کمپنی کے کسٹمر کیئر پر آئی، کالر نے ہندی میں بات کرتے ہوئے دو عدد 10 گرام کے سونے کے سکے منگوائے اور انہیں جنوبی ممبئی کے ڈان ٹکی پولیس چوکی کے قریب جنتا ٹی ہاؤس پر پہنچانے کی ہدایت دی۔بعد ازاں کالر نے چوکی کی تصویر واٹس ایپ پر بھی ارسال کی۔ کمپنی کے اسٹاک مینیجر چندرکانت پربھو نے تمبے کو سکے دینے کی ذمہ داری سونپی اور کال کرنے والے کا نمبر بھی فراہم کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات