Saturday, December 6, 2025
ہومNationalپنجاب میں کسانوں کا 'ریل روکو' احتجاج، ٹرین خدمات متاثر

پنجاب میں کسانوں کا ‘ریل روکو’ احتجاج، ٹرین خدمات متاثر

چنڈی گڑھ: سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کی کل پر ‘ریل روکو’ تحریک کے دوران اتوار کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا اور ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت متعدد مطالبات کے لیے صدائے احتجاج بلند کی۔

خیال رہے کہ کسان تنظیموں کی کال پر ملک بھر کے کسانوں نے ‘ریل روکو’ تحریک چلائی، جس کا اثر کئی شہروں میں نظر آیا۔ کسانوں نے اپنے مطالبات پورے نہ کرنے پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ٹرین سروس متاثر ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مظاہرہ دوپہر 12 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہا۔

پنجاب میں کسانوں نے امرتسر، لدھیانہ، ترن تارن، ہوشیار پور، فیروز پور، فاضلکا، سنگرور، مانسا، موگا اور بٹھنڈہ سمیت 22 اضلاع میں 52 مقامات پر ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا۔ کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے لوگوں سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

سنیوکت کسان مورچہ میں شامل کسان تنظیمیں، بھارتیہ کسان یونین (ایکتا اوگراہاں)، بی کے یو (دکوندا-دھنیر) اور کرانتی کاری کسان یونین نے بھی ‘ریل روکو’ تحریک میں حصہ لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات