چنڈی گڑھ، 12 جنوری (ہ س)۔ پنجاب کے کھنوری میں کسانوں کے محاذ پر کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال اتوار کو 48ویں دن میں داخل ہو گئی۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ آج ہریانہ کے حصار سے کسانوں کا ایک بڑا گروپ ڈلیوال کی حمایت میں کھنوری کسان مورچہ میں آئے گا۔ہفتہ کی رات سے ہریانہ اور پنجاب میں مسلسل بارش کے باوجود کسان رات بھر محاذ پر رہے۔ اتوار کو کھنوری میں کسانوں کے اجتماع کا امکان ہے۔ دریں اثناء متحدہ کسان مورچہ کی طرف سے آج مشترکہ اجلاس کا بھی امکان ہے۔
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.