ممبئی، 27 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔مسٹر فڑنویس نے کہا، “ملک نے ایک عظیم منتظم اور ماہر اقتصادیات کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے ریزرو بینک کے گورنر، وزیر خزانہ، وزیر اعظم جیسے مختلف عہدوں پر کام کیا اور ہم وطنوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی۔ ہندوستانی سیاست میں اپنے لیے الگ جگہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے معاشیات سے متعلق کئی مضامین بھی لکھے۔ ان کے کام کو اہل وطن ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ان کے خاندان اور مداحوں کے غم میں شریک ہوں۔ میری دعا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔



