Saturday, December 6, 2025
ہومNationalکیرالہ کے ہوائی اڈے پر برطانوی جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کیرالہ کے ہوائی اڈے پر برطانوی جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) برطانیہ کی بحریہ کے جنگی طیارے F-35 نے ہفتے کی رات دیر گئے کیرالہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ فضائیہ نے ہنگامی صورتحال میں اسے معمول کا واقعہ قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی بحریہ کے اس جنگی طیارے نے ہفتے کی رات ہند بحرالکاہل کے علاقے میں تعینات برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز سے معمول کی پرواز پر اڑان بھری تھی لیکن خراب موسم اور ایندھن کی کمی کے باعث طیارے نے ہندوستان میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ حکام نے اسے کیرالہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دی۔ اجازت ملنے کے بعد یہ تقریبا دس بجے کیرالہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔فضائیہ نے اسے ہنگامی صورتحال میں معمول کا واقعہ قرار دیا ہے۔ فضائیہ کے ترجمان نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان میں ایف-35 لینڈنگ کا یہ عام واقعہ ہے۔ ہندوستانی فضائیہ اس واقعہ سے پوری طرح باخبر تھی اور اس نے پرواز کی حفاظت کے پیش نظر طیارے کی مدد کی۔ اس معاملے میں ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے اور ہندوستانی فضائیہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس طیارے نے حال ہی میں ہندوستانی بحریہ کے ساتھ فوجی مشق میں حصہ لیا تھا۔ یہ طیارہ کیرالہ ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے کا انتظار کر رہا ہے۔ ہندوس تان اور برطانیہ کے متعلقہ حکام کے درمیان ایندھن بھرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات