Sunday, January 11, 2026
ہومNationalوزارت داخلہ کے سامنے دھرنا دے رہے ترنمول کانگریس کے آٹھ ارکان...

وزارت داخلہ کے سامنے دھرنا دے رہے ترنمول کانگریس کے آٹھ ارکان پارلیمنٹ حراست میں

نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے خلاف جمعہ کو یہاں وزارت داخلہ کے سامنے دھرنا دے رہے ترنمول کانگریس کے آٹھ ممبران پارلیمنٹ کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ان ایم پیز میں ڈیرک اوبرائن، مہوا موئترا، شتابدی رائے، ساکیت گوکھلے، کیرتی آزاد، پرتیما منڈل، باپی ہلدر اور ڈاکٹر شرمیلا سرکار شامل ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ احتجاج کے دوران ممبران پارلیمنٹ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”امت شاہ کی ای ڈی بمقابلہ بنگال کے عوام” اور “چاہے جتنے حملے کرو، بنگال پھر جیتے گا‘‘ جیسے نعرے لکھے تھے۔”پولیس نے ڈیرک اوبرائن اور مہوا موئترا کو زبردستی پولیس وین میں ڈالا۔ اس دوران ڈیرک اوبرائن نے میڈیا سے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ جو ہورہا، اسے سب دیکھ رہے ہیں۔یہ احتجاج ای ڈی کی طرف سے غیر قانونی کوئلے کی کان کنی اور منی لانڈرنگ کے سلسلے میں کولکتہ اور دہلی میں 15 مقامات پر چھاپے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ چھاپے میں آئی – پیک نامی ایک نجی کمپنی کے سربراہ پرتیک جین کی رہائش گاہ بھی شامل تھی۔لوک سبھا ایم پی مہوا موئترا نے الزام لگایا کہ سیاسی مخالفین پر حملہ کرنے کے لیے ای ڈی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ایجنسی ان کے دستاویزات اور انتخابی حکمت عملی لوٹ رہی ہے۔دریں اثنا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس کارروائی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ای ڈی آئی- پیک دفاتر کی تلاشی کے بہانے ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی اور ڈیٹا چوری کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران محترمہ بنرجی خود وہاں پہنچی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان کی پارٹی کے کاغذات ضبط کر رہے تھے جنہیں انہوں نے واپس لے لیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو انہیں کنترول کرنا چاہیے۔ دوسری جانب ای ڈی نے محترمہ بنرجی کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ایجنسی نے عدالت سے محترمہ بنرجی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ وزیراعلیٰ نے تلاشی آپریشن کے دوران زبردستی دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت چھینے ہیں، جو آئینی اختیار کا غلط استعمال ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات