Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاحتجاج کے باوجود اڈیشہ کے مندر میں اجتماعی جانوروں کی ’بلی ‘...

احتجاج کے باوجود اڈیشہ کے مندر میں اجتماعی جانوروں کی ’بلی ‘ دی گئی

بھونیشور، 30 ستمبر (یو این آئی): اڈیشہ کے کالاہانڈی ضلع میں چھتر یاترا اُتسو کے دوران سخت احتجاج کے باوجود منگل کی صبح اجتماعی طور پر جانوروں کی ’بلی ‘ دی گئی۔ماں منیکیشوری کی مشہور چھتر یاترا ضلع ہیڈکوارٹر بھوانیپٹناکی سڑکوں پر تین کلو میٹر طویل راستے سے نکالی گئی۔ عقیدت مندوں نے اپنی مراد پوری ہونے پر سڑک کے دونوں جانب جانوروں کی بلی دی۔ مقامی انتظامیہ نے اس روایت کو روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور سڑک کے دونوں طرف مالا پہنے سینکڑوں جانور نظر آرہے تھے۔مقامی لوگوں نے اس روایت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دیوی منیکیشوری اس علاقے کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ وہ جانوروں کی بلی کو زندگی، کھیتی اور مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عقیدت کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق شکتی پنتھ کے پجاری ہر سال ایک قدیم رسومات کے طور پر جانوروں کی بلی دیتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات