Saturday, December 6, 2025
ہومNationalدہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر عوامی سماعت کے دوران حملہ

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر عوامی سماعت کے دوران حملہ

نئی دہلی، 20 اگست (یواین آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر بدھ کو عوامی سماعت کے دوران ایک شخص نے حملہ کر دیا موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت وزیر اعلیٰ گپتا عام لوگوں کی شکایتیں سن رہی تھیں ایک شخص بھی اپنی شکایت لے کر وہاں پہنچا اور محترمہ گپتا پر حملہ کر دیا ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا، “دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جمہوریت میں اختلاف اور احتجاج کی جگہ ہوتی ہے، لیکن تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔”انہوں نے کہا، “امید ہے کہ دہلی پولیس مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ امید ہے کہ وزیر اعلیٰ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات