Saturday, December 6, 2025
ہومNationalسی پی رادھا کرشنن کی دہلی آمد، وزیر اعظم سے ملاقات

سی پی رادھا کرشنن کی دہلی آمد، وزیر اعظم سے ملاقات

این ڈی اےنے نائب صدر جمہوریہ کےعہدہ کا امیدواربنا یا ہے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کے پیر کے روز دہلی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ممبئی سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے پر مرکزی وزراء کرن رجیجو، پرہلاد جوشی، اور بھوپیندر یادو اور مرکزی وزیر اور تیلگو دیشم پارٹی کے لیڈر کے رام موہن نائیڈو نے ان کا استقبال کیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور متعدد دیگر رہنما بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہوئی اور اس کے بعد مسٹر رادھا کرشنن کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مسٹر رادھا کرشنن کو امیدوار بنانے کے سلسلے میں این ڈی اے کے دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور وہ این ڈی اے کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔دہلی وارد ہونے پر مسٹر سی پی رادھا کرشنن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جہاں مسٹر مودی نے انہیں گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔مسٹر رادھا کرشنن کو سیاسی اور عوامی زندگی میں 50 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ آر ایس ایس کے رضاکار اور تمل ناڈو میں بی جے پی کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے پاس بطور گورنر انتظامی تجربہ بھی ہے۔ وہ دو مرتبہ لوک سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔نائب صدر کے عہدے کا انتخاب 9 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی روز ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے اور 25 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔نائب صدر کے اس انتخاب میں راجیہ سبھا کے 233 منتخب اور 12 نامزد ارکان اور لوک سبھا کے 543 منتخب ارکان اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔این ڈی اے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو مسٹر رادھا کرشنن کی امیدواری پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے اور مسٹر رجیجو کو اپنا ایجنٹ بنایا ہے۔
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی طرف سے نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے پیر کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔مسٹر رادھا کرشنن آج ممبئی سے یہاں پہنچے۔ وہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی سے ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے انہیں نائب صدر جمہوریہ کے لیے این ڈی اے کا امیدوار بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو مختلف شعبوں میں ان کے طویل تجربے سے فائدہ ہوگا۔اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر لکھا، “سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ انہیں نائب صدر جمہوریہ کے لیے این ڈی اے کا امیدوار بننے پر مبارکباد دی۔ ان کی عوامی خدمات اور مختلف شعبوں میں طویل تجربے سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ ہمیشہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔”قبل ازیں، ممبئی سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر مرکزی وزراء کرن رجیجو، پرہلاد جوشی، اور بھوپیندر یادو اور مرکزی وزیر اور تیلگو دیشم پارٹی کے لیڈر کے رام موہن نائیڈو نے ان کا استقبال کیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور دیگر رہنما بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات