Saturday, December 6, 2025
ہومNationalنیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی کارروائی کے خلاف کانگریس کا...

نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی کارروائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی):کانگریس نےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف نیشنل ہیرالڈ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس کے سلسلے میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے خلاف آج یہاں احتجاج کیا پارٹی کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور اسے "سیاسی طور پر محرک" قرار دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اس کے ذریعے وہ محض اپوزیشن کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔مزید برآں، کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے اس پورے معاملے کو بی جے پی کی طرف سے رچی گئی "سازش" قرار دیا۔مسٹر پائلٹ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی، خوف کے مارے، " اوچھی اور گندی سیاست" کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس پارٹی "بی جے پی کے پروپیگنڈے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔"دہلی کانگریس کے سربراہ دیویندر یادو نے کہا کہ مودی حکومت ’’جھوٹی چارج شیٹ‘‘ دائر کرکے راہل گاندھی یا کانگریس پارٹی کو ڈرا نہیں سکتی۔مسٹر یادو نے کہا کہ اس لڑائی میں پارٹی کا ہر کارکن مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے ۔ آج ملک کے حالات ایسے ہیں کہ جو بھی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ کانگریس نے پارٹی قیادت کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی صدر دفاتر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفاتر اور مرکزی حکومت کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات