Saturday, December 6, 2025
ہومNationalکانگریس نے ہندوستان سے متعلق یو ایس چائنا کمیشن کی متنازعہ رپورٹ

کانگریس نے ہندوستان سے متعلق یو ایس چائنا کمیشن کی متنازعہ رپورٹ

پر حکومت سے ردعمل کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 20 نومبر (یواین آئی) کانگریس پارٹی نے جمعرات کو یو ایس چائنا اکنامک اینڈ سیکورٹی ریویو کمیشن کی حالیہ سالانہ رپورٹ کو ہندوستان کے لیے تشویشناک قرار دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے جمعرات کو یہاں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ رپورٹ میں ہندوستان سے متعلق حساس سیکورٹی مسائل کا ذکر کیا گیا ہے، جس سے ہندوستان کے سفارتی موقف پر تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ رپورٹ تقریباً 800 صفحات پر مشتمل ہے اور صفحات 108 اور 109 کے حوالے حیران کن اور ناقابل فہم ہیں۔ رپورٹ میں اس سال اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو پاکستان کی طرف سے منظم “بغاوت حملہ” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ مزید برآں، رپورٹ میں اس کے بعد ہونے والے چار روزہ تنازعے میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی “فوجی کامیابی” کو بیان کیا گیا ہے۔کانگریس لیڈر نے پوچھاکہ “کیا وزیر اعظم اور وزارت خارجہ اس رپورٹ پر اپنا اعتراض درج کرائیں گے؟ یہ رپورٹ ہماری سفارتکاری کے لیے ایک اور سنگین دھچکا ہے۔ حکومت کو اس رپورٹ پر اپنا موقف بتانا چاہیے اور رپورٹ میں کیے گئے دعوؤں کے بارے میں کیا کارروائی کی جائے گی؟”مسٹر رمیش نے کہا کہ امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں چین سے متعلق اقتصادی اور سلامتی کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے، لیکن اس میں جنوبی ایشیائی جغرافیائی سیاسی تناؤ پر بھی بات کی گئی ہے، جس میں ہندوستان-پاکستان تنازع بھی شامل ہے، جو بین الاقوامی تاثرات اور سفارتی پوزیشنوں کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آپریشن سندور کو روکنے کے بار بار کئے جانے والے دعووں پر خاموش ہیں۔ اب امریکی کانگریس کی جانب سے بنائے گئے ایک آزاد کمیشن کی رپورٹ کے اجراء کے چند ہی گھنٹے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 61ویں مرتبہ اپنا دعویٰ دہرایا ہے کہ انہوں نے ہندوستان پر 350 فیصد محصولات عائد کرکے آپریشن سندور کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات