Sunday, December 14, 2025
ہومNationalآپریشن سندور جاری ہے :چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان

آپریشن سندور جاری ہے :چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان

بھارتی دفاعی افواج بدلتے ہوئے ماحول کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے

حیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ اگرچہ فوجی کارروائیوں کی شدت میں کمی آ سکتی ہے لیکن آپریشن سندور مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات ایئر فورس اکیڈمی ڈنڈیگل حیدرآباد میں 216 کورس کے کمبیڈ گریجویشن پریڈ (سی جی پی) کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ کو کہی۔جنرل چوہان نے کہا کہ جنگیں محض بیانات یا تقریروں سے نہیں جیتی جاتیں بلکہ مقصدی اور عملی اقدامات سے جیتی جاتی ہیں۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے نئے کمیشن حاصل کرنے والے عہدیداروں سے خطاب میں کہا کہ وہ ایسے دور میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہو رہے ہیں جب مسلح افواج کی تبدیلی، مربوط ڈھانچہ، مشترکہ کارروائیاں اور دفاع میں قومی خود انحصاری ہندوستان کی فوجی طاقت کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔انہوں نے نئے عہدیداروں سے کہا کہ جنگ میں یکجہتی کے لئے ایک قوم اور ایک فوج کے طور پر لڑنا۔خود انحصاری (آتمانربھر) یعنی بھروسہ مند پلیٹ فارمس اور سسٹم کی تیاری نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے لئے ہے۔جدت مستقبل کے مطابق سوچنے کی ہمت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تین ستون ہندوستان کی مستقبل کی جنگی طاقت کو تشکیل دیں گے۔ جیسا کہ جنگی منظرنامہ جغرافیائی، اقتصادی اور تکنیکی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہا ہے ہندوستان کے مستقبل کے فوجی رہنماؤں کو مصنوعی ذہانت، خودکار نظام اور ادراکی جنگ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔جنرل چوہان نے خبردار کیا کہ لاعلمی تکبر سے زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ تیزی سے بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں ہمہ وقت متحرک، اصول پرست اور لچکدار رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جدید جنگ میں ادراک، معلوماتی بالادستی بھی روایتی طاقت جتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے زور دیا کہ مستقبل کی کامیابی خلائی، سائبر اور تکنیکی شعبوں میں برتری برقرار رکھنے پر منحصر ہوگی۔ ایک نئی ٹکنالوجی پوری آپریشنل توازن بدل سکتی ہے۔ افواج مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا فیوژن، خودکار اور بغیر پائلٹ کے نظام، انسانی اور غیر انسانی ٹیم ورک کی کارروائیوں پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک چینی فلسفی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اور خود کو جاننا فتح کی کنجی ہے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے شعبوں میں جنگیں ذہانت، جدت اور پہل سے تشکیل پاتی ہیں۔تقریب میں مختلف برانچس کے فلائٹ کیڈٹس کی پری کمیشننگ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کا جشن منایا گیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے نئے کمیشن حاصل کرنے والے عہدیداروں کو صدر جمہوریہ کا کمیشن عطا کیا۔فلائنگ عہدیداروں، انڈین نیوی، انڈین کوسٹ گارڈ اور ویتنام کے تربیت یافتہ عہدیداروں کو ونگس اور بریویٹس پیش کئے گئے۔بہترین کارکردگی دکھانے والے عہدیداروں کو صدرجمہوریہ کا پلیک اور سوورڈ آف آنر سے نوازا گیا جس میں فلائنگ برانچ کے عہدیدارتنیشک اگروال نے سب سے پہلا مقام حاصل کیا۔نیویگیشن اور گراؤنڈ ڈیوٹی برانچس میں شاکشم ڈوبریال اور نیتیش کمار کو صدر کے پلیک سے نوازا گیا۔تقریب میں آکاش گنگا ٹیم اور ایئر واریئر ڈرل ٹیم کے مظاہرے شامل تھے۔ پائلٹس نے پِلٹاس پی سی۔سیون ہاک، کیران اور چیتک طیاروں کے ساتھ فلائی پاسٹ کئے۔ سرنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم اور سوریا کیران ایروبیٹک ٹیم کے فضائی مظاہروں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب میں تینوں افواج کے عہدیداروں نے شرکت کی اور نئے عہدیداروں کی تربیت کی کامیابی اور مستقبل کی خدمات پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہاں کے قریب ڈنڈیگال میں ایئر فورس اکیڈمی میں منعقدہ 216 کورس کی مشترکہ گریجویشن پریڈ (سی جی پی( سے خطاب کرتے ہوئے، جنرل چوہان نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت مضبوط اداروں، جمہوری استحکام اور ہماری مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کی شدت میں کمی آ سکتی ہے لیکن آپریشن سندھور جاری ہے۔”آپ (نئے افسران) بھی ایک ایسے لمحے میں فضائیہ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جب ایک نیا معمول مضبوطی سے شکل اختیار کر چکا ہے۔ آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ ڈگری، 24-7، 365 دنوں سے متعین ایک دور۔ آپریشن کی شدت شاید کم ہو گئی ہو، لیکن آپریشن سندھور جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے تربیت یافتہ افسران ہندوستانی مسلح افواج کی گہری تبدیلی کے ایک مرحلے کے دوران ہندوستانی فضائیہ میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مربوط ڈھانچے، مشترکہ آپریشنز، اور دفاع میں آتم نربھر بھارت کا قومی تعاقب ہندوستان کی فوجی طاقت کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔”آپ کا آگے کا سفر اسی کے مطابق جئے ہند کے پہلے لفظ جئے کی رہنمائی کرے گا، یہی فتح ہے۔ ‘ جے،کا مطلب ہے جوڑنا، ایک قوم، ایک طاقت کے طور پر لڑنا۔ ‘ اے، کا مطلب ہے آتم نیر بھر بھارت، بھروسہ مند پلیٹ فارمز اور نظام جو نہ صرف ہندوستان کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اور آخر میں، آئی جدت طرازی کے لیے- جنرل چوہان نے مزید کہا کہ پرانے علاقوں میں لڑائیاں ہمیشہ لڑی جاتی رہیں گی، اکثر وحشیانہ۔ لیکن نئے ڈومینز میں، وہ ہوشیار، تیز، اور عقل، اختراع اور پہل سے تشکیل پانے والے ہوں گے۔ نئی سرحدوں پر عبور حاصل کرنے والی قوت مستقبل کے تنازعات میں غالب آنے کا زیادہ امکان رکھتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات