Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاسمبلی الیکشن میں اکھلیش کے ساتھ آسکتے ہیں چندر شیکھر

اسمبلی الیکشن میں اکھلیش کے ساتھ آسکتے ہیں چندر شیکھر

لکھنؤ:20جولائی(یواین آئی) اترپردیش میں سال 2022 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو اور آزاد سماج پارٹی(اے ایس پی) کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کے درمیان ایک ساتھ الیکشن لڑنے پر بات نہیں بن پائی تھی لیکن گذشتہ کچھ مہینوں سے دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔یوپی کے سیاسی گلیاروں میں ایسی چہ میگوئیاں ہیں کہ سال 2027 میں ہونے والے الیکشن میں یہ دونوں پارٹیاں ایک ساتھ آسکتی ہیں۔گذشتہ کچھ وقت سے ایسا دیکھا جارہا ہے کہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف زیادہ نہیں بول رہی ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈر سیدھے طور سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے بچ رہے ہیں۔ ایس پی ذرائع کی مانیں تو پارٹی کے لیڈروں کو اس وقت چندر شیکھر کے خلاف زیادہ نہ بولنے کو کہا گیا ہے تاکہ دونوں کے درمیان آنے والے وقت میں ایک ساتھ آنے کا راستہ کھلا رہے۔سیاسی ماہرین کی مانیں تو اگر موجودہ حالات میں چندر شیکھر اور اکھلیش یادو کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو یہ مغربی اترپردیش میں بی جےپی کے خلاف کافی کارگر ثابت ہوگا۔ چندرشیکھر کے خلاف زیادہ نہ بولنا بھی سماج وادی پارٹی کی سیاست کا ہی ایک حصہ ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ عوام کے درمیان ایسا پغام جائے کہ وہ ایک دلت لیڈر کے خلاف کھڑی ہے۔ایس پی کے ایس سینئر ذمہ دار نے بتایا کہ 2027 میں چندر شیکھر کا ایس پی کے ساتھ آنے میں ان کا بھی فائدہ ہے۔ آزاد سماج پارٹی اگر تنہار الیکشن میں اترتی ہے تو اس سے ووٹ تقسیم ہوگا۔ اور بی جے پی کو فائدہ ملے گا۔ ایس پی کے ساتھ آنے سے اپنی مہم کو آگےبڑھانے میں چندرشیکھر کو بھی مدد ملے گا۔درحقیقت حال ہی میں کئی فورمز میں چندر شیکھر نے بھی اکھلیش یادو کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی تھی۔ اس میں انہوں نے قبول کیا تھا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں اور وہ اس سے پوری طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔مستقبل میں آنے والے انتخابات میں ایس پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر آزاد سماج پارٹی کے ایک لیڈر اور چندرشیکھر کے نزدیکی نے کہا کہ فی الحال تو پارٹی پنچایت الیکشن پر فوکس کررہی ہے۔ پارٹی اپنے دم پر تنہا الیکشن لڑے گی۔ لیکن سال 2027 کا الیکشن تنہالڑنے یا ایس پی کے ساتھ مل کر لڑنے پر کچھ بھی کہنے سے انکا کر دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس معاملے پر پارٹی فیصلہ کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات