مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی
تیرواننت پورم، 27 مئی (یو این آئی) کیرلا کے سابق وزیر اعلیٰ اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن کامریڈ پنارائی وجین کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کو لے کر سیاسی گھماسان تیز ہو گیا ہے۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کے لیے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی ایک اور براہ راست مثال قرار دیا ہے۔پارٹی نے اپنے سرکاری بیان میں الزام لگایا ہے کہ جو لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کو مسلسل چیلنج کرتے ہیں اور سنگھ پریوار کی سیاست کے آگے جھکنے سے انکار کرتے ہیں، انہیں ڈرانے دھمکانے، میڈیا ٹرائل اور چنندہ جانچ کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جب بی جے پی اپنے سیاسی مخالفین کو جمہوری طریقے سے نہیں ہرا پاتی تو وہ انہیں ہراساں کرنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کے چھاپوں کا سہارا لیتی ہے۔ اس دوران مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے بھی سوشل میڈیا پر اس کی ملامت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر سابق وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کی رہائش گاہ پر ان چھاپوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سیاسی مخالفین کو پریشان کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کے منظم غلط استعمال کی ایک اور واضح مثال ہے۔دوسری طرف مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کیرلا کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی اس کارروائی کو لے کر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ ایک اعلیٰ اپوزیشن لیڈر پر کیے گئے اس ٹارگٹڈ حملے سے نہ تو مسٹر پنارائی وجین ڈریں گے اور نہ ہی پارٹی جھکے گی۔ یہ کارروائی محض ایک عام جانچ نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کے وفاقی نظام، جمہوریت اور سیاسی مخالفت کے آئینی حق پر بی جے پی حکومت کا ایک سوچا سمجھا حملہ ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596457