Saturday, December 6, 2025
ہومNationalخلا میں تاریخ رقم کرنے کو تیار کیپٹن شبھانشو شکلا مئی میں...

خلا میں تاریخ رقم کرنے کو تیار کیپٹن شبھانشو شکلا مئی میں آئی ایس ایس کے لیے بھریں گے اُڑان

نئی دہلی، 5 اپریل:۔ (ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر جانے والے پہلے ہندوستانی خلا باز بننے والے ہیں۔ وہ مئی 2025 میں اپنی اڑان بھریں گے۔ یہ سفر اکسیم مشن 4- (Ax-4) کے تحت ہوگی جس میں شبھانشو شکلا اکسیم اسپیس کے ذریعہ منعقد ایک خلائی مشن کے رکن ہوں گے۔ اکسیم مشن-4 میں ہندوستان، پولینڈ، ہنگری اور امریکہ کے خلائی مسافر شامل ہوں گے۔ اس مشن کے تحت شبھانشو شکلا بطور مشن پائلٹ خلا میں جائیں گے۔ ان کے ساتھ پولینڈ کے سلاووز اُجنانسکی اور ہنگری کے تبور کاپو مشن اسپیشلسٹ کے طور پر شامل رہیں گے۔ امریکی خلائی مسافر وٹسن اس مشن کی کمانڈر ہوں گی۔ یہ مشن 14 دنوں تک چلے گا جس میں سائنسی تحقیق اور تکنیکی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔شبھانشو شکلا اور ان کے ساتھی خلا باز اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اُڑان بھریں گے۔ یہ لانچ امریکہ کے فلوریڈا واقع ’ناسا‘ کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے فالکن-9 کے ذریعہ کیا جائے گا۔ لانچ کی صحیح تاریخ ’ناسا‘ اور اکشیم اسپیس کے ذریعہ حتمی منظوری کے بعد اعلان کی جائے گی۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات