Saturday, December 6, 2025
ہومNationalگجرات: نوراتری تشدد کے بعد بلڈوزر کارروائی، 186 گھر اور دکانیں مسمار

گجرات: نوراتری تشدد کے بعد بلڈوزر کارروائی، 186 گھر اور دکانیں مسمار

گاندھی نگر، 9 اکتوبر:۔ (ایجنسی) دہیدم تعلقہ کے بہیال گاؤں میں نوراتری کی گربا تقریبات کے دوران ہونے والے پتھراؤ اور دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کی گئی ہے۔ گاؤں میں تقریباً 186 مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا گیا۔اس کارروائی کے لیے 1000 سے زائد پولیس اہلکاروں اور سرکاری افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔ نوراتری کے دوران ہونے والے تشدد میں ملوث ملزمان کے مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق، ان غیر قانونی تعمیرات کو 10 روز قبل نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد آج پولیس کی نگرانی میں انہدامی کارروائی کی گئی۔گاندھی نگر کے ایس پی، آئی پی ایس روی تیجا نے میڈیا کو بتایا کہ مجموعی طور پر 186 غیر قانونی ڈھانچوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے کئی مکانات ایسے افراد کے ہیں، جو تشدد میں براہِ راست یا بالواسطہ ملوث پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 50 افراد براہ راست ملزم نامزد کیے گئے ہیں، جبکہ 30 افراد ایسے ہیں جن کے رشتہ دار یا بیٹے اس واقعے میں ملوث ہیں۔آج کی کارروائی میں 300 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 1000 سرکاری ملازمین شریک رہے۔ بلڈوزر کارروائی کی نگرانی مختلف محکموں کے افسران نے کی۔یاد رہے کہ نوراتری کے دوران بہیال گاؤں میں سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا تھا، جس میں ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا اور دکانوں و گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس واقعے میں کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ، ہرش سنگھوی نے بہیال گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی افراد کے ساتھ نوراتری کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات