Saturday, December 6, 2025
ہومNationalراجستھان میں ہند پاک سرحد پر بی ایس ایف نے پاکستان کا ایک...

راجستھان میں ہند پاک سرحد پر بی ایس ایف نے پاکستان کا ایک فوجی پکڑ لیا

نئی دہلی، 4 مئی:۔ (ایجنسی) بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے راجستھان میں ہند۔پاک سرحد کے قریب ایک پاکستانی رینجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سرکاری طور پر ہفتہ کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران ایک بی ایس ایف جوان کے پاکستانی رینجرز کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تقریباً دس دن بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی رینجر کو بی ایس ایف کے راجستھان فرنٹیئر نے حراست میں لیا ہے۔ بی ایس ایف کے جوان پرنم کمار ساؤ کو پاکستان رینجرز نے 23 اپریل کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سے پکڑ لیا تھا اور بھارتی فورسز کے شدید احتجاج کے باوجود ابھی تک بھارتی فوجی کو حکام کے حوالہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راجستھان فرنٹیئر کی بی ایس ایف یونٹ نے حراست میں لئے گئے پاکستانی رینجر کو اپنی تحویل میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ بھارتی سرحد میں کیسے داخل ہوا۔ پرنم کمار ساؤ کی تصاویر گزشتہ ہفتے پاکستان کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جاری کی گئیں، جسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ایک رائفل، گولیوں سے بھرا میگزین، ایک بیلٹ اور دیگر اشیاء اس کے قریب زمین پر پڑی تھیں۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات