Saturday, December 6, 2025
ہومNationalبہرائچ کے بعد بریلی میں دوفریقوں میں تصادم

بہرائچ کے بعد بریلی میں دوفریقوں میں تصادم

پتھراؤکے واقعات، پولیس نے درج کی ایف آئی آر

بہرائچ، 20 اکتوبر(اے یوایس) اترپردیش کے بہرائچ کے بعد اب بریلی میں بھی دو فریقوں کے درمیان تصادم کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بریلی ضلع میں سنیچر (19 اکتوبر) کو دو فریقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعات کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ اس واقعہ کے دوران دونوں برادریوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر اینٹ اور پتھر برسائے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے 10 نامزد اور 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔یہ پورا واقعہ بریلی کے کیلا تھانہ علاقے میں واقع شمشان گھاٹ کے والمیکی علاقے میں پیش آیا۔ یہاں شراب پینے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں برادریوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا، اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔دو فریقوں کی طرف سے پتھراؤ کی وجہ سے یہاں کی مرکزی سڑک پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ یہاں سے گزرنے والے لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے باوجود دونوں برادریوں کے لوگ ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے رہے۔اس کے بعد پولیس نے پتھراؤ کرنے والوں کو لاٹھی چارج کر کے منتشر کردیا۔ اس معاملے میں بکر گنج چوکی کے انچارج پرمود کمار نے 10 نامزد لوگوں کے خلاف اور 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال جائے وقوعہ پر امن برقرار ہے اور اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔علاقے میں دو فریقین کے درمیان اچانک پتھراؤ شروع ہونے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق اس وقت جائے وقوعہ پر امن ہے، کسی قسم کی کشیدگی نہیں ہے۔ شراب پینے کو لیکر مسلم برادری اور والمیکی برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہے، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات