Thursday, December 25, 2025
ہومNationalہندوستان کا طاقتور ایل وی ایم-3 راکٹ کی بڑی کامیابی

ہندوستان کا طاقتور ایل وی ایم-3 راکٹ کی بڑی کامیابی

امریکی مواصلاتی سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ

اسرو۔ بلیو برڈ کی کامیابی کی کہانی میں ہندوستانی نژاد دو شخصیات کا اہم کردار

شری ہری کوٹہ (آندھرا پردیش)،24 دسمبر(یواین آئی ) ہندوستان کے سب سے طاقتور اور وزنی لانچ وہیکل (ایل ایم وی 3) نے بدھ کی صبح امریکی مواصلاتی سیارے (سیٹیلائٹ)بلیو برڈ 6′ کو زمین کے نچلے مدار ( ایل ای او )(لو ارتھ بائٹ) میں کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے عالمی خلائی مارکیٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے ( ایسرو) کے مطابق، یہ لانچ ستیش دھون اسپیس سینٹر کے دوسرے لانچ پیڈ سے صبح 8:55 بجے عمل میں آیا۔ 43.5 میٹر طویل اور 640 ٹن وزنی اس راکٹ نے، جسے اپنی غیر معمولی طاقت کی وجہ سے ‘باہوبلی، کہا جاتا ہے، پرواز کے محض 16 منٹ بعد سیارے کو اس کی منزل پر پہنچا دیا۔ 43.5 میٹر طویل اور 640 ٹن وزنی راکٹ نے زوردار گرج کے ساتھ پرواز بھری اور آسمان میں نارنجی شعلوں اور سفید دھوئیں کی لمبی لکیر چھوڑ دی۔ مشن کنٹرول سینٹر میں اسرو کے سائنس دان راکٹ کی پرواز اور تکنیکی ڈیٹا پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔دنیا کا پہلا خلائی سیلولر براڈ بینڈ نیٹ ورک ،اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی. نارائنن نے اس کامیابب مشن پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا”مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایل ایم وی 3 نے امریکی سیارے کو انتہائی درستگی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا ہے۔ یہ گزشتہ 52 دنوں کے دوران دوسرا کامیاب مشن ہے، جو ہماری آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”ایل ایم وی 3 ہندوستان کا سب سے وزنی راکٹ ہے جو تین مراحل (تھری اسٹیج) پر مشتمل ہے۔ یہ راکٹ 10 ٹن تک کا وزن زمین کے نچلے مدار میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حالیہ مشن کے ساتھ ہی اس راکٹ نے مسلسل 8 کامیاب مشن مکمل کرنے کا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔امریکی کمپنی ‘اے ایس ٹی اسپیس موبائل، ایک ایسا نیٹ ورک بنا رہی ہے جو خلا سے براہ راست عام اسمارٹ فونز تک براڈ بینڈ سروس فراہم کرے گا۔کمپنی نے بتایا کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک مزید پانچ لانچز متوقع ہیں، جو اسپیس ایکس راکٹس کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت 2026 کے آخر تک 45 سے 60 سیٹلائٹس مدار میں پہنچانے کا ہدف ہے تاکہ امریکہ اور منتخب عالمی منڈیوں میں مسلسل کوریج فراہم کی جا سکے۔ ‘بلیو برڈ 6’ میں نصب اینٹینا تقریباً 2,400 مربع فٹ پر محیط ہے، جو پچھلے ماڈلز سے ساڑھے تین گنا بڑا ہے۔۔یہ معاہدہ اسرو کے تجارتی بازو ‘نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ۔ ( این ایس آئی ایل) کے ذریعے طے پایا تھا، جس سے عالمی خلائی تجارت میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کا اندازہ ہوتا ہے۔
اسرو نے ہندوستانی راکٹ ایل وی ایم۔3 کی مدد سے بدھ کے روز جس سیٹلائٹ ’بلیو برڈ 6‘ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں نصب کیا ہے، اس کی تیاری کرنے والی امریکی کمپنی اے ایس ٹی اسپیس موبائل میں ہندوستانی نژاد دو افراد اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان میں دہلی یونیورسٹی کے شانتی گپتا شامل ہیں، جو اس کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ دوسرے شری رام جے سمہا ہیں، جو آئی آئی ٹی مدراس کے سابق طالب علم رہ چکے ہیں اور کمپنی میں کمرشل ایپلی کیشنز کے چیف سائنٹسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔مسٹر گپتا نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس سے بیچلر آف کامرس (آنرز) کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا کورس مکمل کیا۔ وہ امریکہ میں ایک لائسنس یافتہ سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ (سی پی اے) بھی ہیں۔دوسری جانب شری رام نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ٹیک اور رینسلیر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ امریکہ سے ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہیں عالمی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹوں کے لیے آئی پی کی تیاری اور مصنوعات کے ڈیزائن میں 30 برس کا کامیاب تجربہ حاصل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات