Saturday, December 6, 2025
ہومNationalبھارت جوڑو نیائے یاترا LIVE: منی پور پہنچے راہل گاندھی، کچھ دیر...

بھارت جوڑو نیائے یاترا LIVE: منی پور پہنچے راہل گاندھی، کچھ دیر میں شروع ہوگی یاترا

بھارت جوڑو نیائے یاترا ایک تاریخی یاترا ہے: اشوک گہلوت

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اشوک گہلوت نے کہا، ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا ایک تاریخی یاترا ہے۔ راہل گاندھی منی پور سے امن اور محبت کے پیغام کے ساتھ نیائے یاترا کی شکل میں نکلے ہیں، جہاں اتنا تشدد ہوا ہے۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے، ان تمام مسائل پر انصاف ہونا چاہیے۔‘‘

منی پور پہنچے راہل گاندھی، کچھ دیر میں شروع ہوگی یاترا

راہل گاندھی پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ منی پور پہنچ گئے ہیں۔ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا تھوبل، منی پور کے کھونگ جوم سے جلد ہی شروع ہوگی۔ یہ یاترا 67 دنوں میں 110 اضلاع میں 6700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی۔

#WATCH | Congress MP Rahul Gandhi receives a warm welcome from party leaders and workers as he arrives in Manipur’s Imphal

He will kick-start ‘Bharat Jodo Nyaya Yatra’ from Manipur’s Thoubal today. The yatra will cover over 6,700 kilometres over 67 days, going through 110… pic.twitter.com/dq7mDfknjB

— ANI (@ANI) January 14, 2024

ممبئی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی یاترا

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج یعنی 14 جنوری سے ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ یاترا منی پور کے تھوبل ضلع سے شروع ہو کر ممبئی پہنچے گی۔ اس دوران راہل گاندھی 6000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کریں گے اور یہ یاترا دو ماہ تک جاری رہے گی۔ راہل گاندھی 60 سے 70 مسافروں کے ساتھ پیدل اور بس سے سفر کریں گے۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا 67 دنوں تک چلے گی۔ اس عرصے کے دوران کل 6713 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ یاترا 20 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔ اس مدت کے دوران یہ 15 ریاستوں کے 110 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی مقامی لوگوں سے ملاقات کریں اور مختلف مقامات پر جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لوگوں کو بتائیں گے کہ عوام تک انصاف پہنچانے کے لیے کانگریس کے ذہن میں کیا ہے۔

کانگریس کے مطابق یہ ایک سیاسی پارٹی کی نظریاتی یاترا ہے، اسے انتخابی یاترا نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ پچھلی یاترا (بھارت جوڑو یاترا) میں راہل گاندھی کا پیغام نفرت سے لڑنے کے لیے محبت کا استعمال کرنا تھا، لیکن اس یاترا (بھارت جوڑو نیائے یاترا) کا پیغام ناانصافی کے خلاف لڑنا ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات