Friday, December 5, 2025
ہومNationalپارلیمنٹ اجلاس سے قبل کانگریس کی میٹنگ، حکومت کو گھیرنے کی حکمت...

پارلیمنٹ اجلاس سے قبل کانگریس کی میٹنگ، حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی

نئی دہلی، 28 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے سرمائی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ میں اپنی حکمت عملی طے کرنے کے لیے 30 نومبر کو پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ’پارلیمانی اسٹریٹجک گروپ‘ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق کانگریس دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران فوجی کارروائی روکنے کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بار بار سامنے آنے والے بیانات، چین کے ساتھ کاروباری معاہدوں اور دیگر مسائل پر بحث کا مطالبہ کرے گی۔ اس کے علاوہ ووٹر لسٹ کے ازسرِ نو جائزے (ایس آئی آر) کو بڑا مسئلہ بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ اجلاس میں دہلی دھماکے کے پیش نظر قومی سلامتی کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہلی کی آلودگی کے معاملے پر بھی دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کو گھیرنے کے لیے کانگریس کے اسٹریٹجی گروپ کی میٹنگ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔قابلِ ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے اور 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات