Saturday, December 6, 2025
ہومNationalبنگلہ دیش: عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر...

بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی

طلباء کی تحریک کو دبانے کے الزام میں ٹریبونل ایکٹ میں ترمیم

ڈھاکہ، 10 مئی (ہ س)۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ایک بڑا سیاسی فیصلہ لیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ ساتھ ہی، حکومت نے بین الاقوامی جرائم (عدالتوں) ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو دبانے میں پارٹی کے مبینہ کردار کی جانچ اور مقدمہ کی کارروائی شروع کی جا سکے۔یہ اعلان ہفتے کی شب عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قانونی مشیر آصف نذر نے حکومت کے تین اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن اگلے کام کے دن جاری کر دیا جائے گا۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک عوامی لیگ کی تمام سرگرمیاں بشمول آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ یہ قدم قومی سلامتی، خودمختاری، جولائی کی بغاوت میں شامل کارکنوں کی حفاظت اور انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے گواہوں اور شکایت کنندگان کے تحفظ کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔مزید برآں، ’جولائی مینی فیسٹو‘ کا حتمی ورڑن اگلے 30 کام کے دنوں میں شائع کیا جائے گا، جس میں طلبہ کی تحریک سے متعلق دستاویزات اور الزامات ہوں گے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کو برقرار رکھنا اور آئندہ عام انتخابات کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں عوامی لیگ کی طرف سے ملک بھر میں کیے گئے مظاہروں اور مبینہ پرتشدد سرگرمیوں پر انتظامیہ چوکس تھی۔حالانکہ اس پابندی پر عوامی لیگ یا شیخ حسینہ کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اپوزیشن جماعتیں منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے دباو بڑھا رہی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات