بہار کے اسکول میں تقریباً 300 طلبہ بیمار
سہرسہ، 7 مئی:۔ (ایجنسی) بہار کے سہرسہ سے بڑی خبر ہے۔ سہرسہ کے مہیسی علاقے کے سرکاری مڈل اسکول بلوہ میں مڈ ڈے میل میں سانپ کا بچہ پایا گیا ہے۔ اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی۔ آلودہ مڈ ڈے میل کھانے سے سینکڑوں بچے بیمار پڑ گئے۔ سامنے آئی جانکاری کے مطابق بڑی تعداد میں تقریباً 300 بچے ہیں۔ سبھی طلبہ کو مہیشی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ اور بچوں کے ماں باپ اسکول میں جمع ہوگئے اور کھانے کے معیار اور لاپرواہی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ہنگامہ برپا کر دیا۔ سول سرجن نے بتایا کہ تمام بچوں کی حالت مستحکم ہے۔ کوئی خطرے میں نہیں ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد سب کو بہتر علاج کے لیے سہرسہ صدر اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ فوڈ پوائزننگ کے باعث بچوں کی صحت خراب ہوگئی۔ بیمار بچوں کی تعداد 300 کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال صورت حال قابو میں ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی دماغی اور جسمانی نشونما کے لیے شروع کی گئی مڈ ڈے میل کی اسکیم ایسے واقعات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ کبھی کھانے کے خراب معیار، کبھی ملاوٹ تو کبھی آلودگی کی وجہ بچوں کے بیمار پڑنے کے واقعات کے پیش نظر اکثر اس اہم اسکیم کے معیار میں سدھار اور توجہ کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594217