Thursday, December 18, 2025
ہومNationalنازیبا تبصرہ کے معاملے میں اعظم خان بری

نازیبا تبصرہ کے معاملے میں اعظم خان بری

رام پور 18دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کےرام پور ضلع کی ایک عدالت نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعظم خان کو انتظامی افسران کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کے معاملے میں بری قرار دیا ہے۔معاملے میں استغاثہ ثبوت ثابت نہیں کر سکا۔ سابق کابینی وزیر اعظم خان کے مقدمات کی سماعت تیزی سے چل رہی ہے۔ زیادہ تر مقدمے فیصلے کے مرحلے تک پہنچ چکے ہیں۔ آج پھر ایک اور مقدمے میں فیصلہ آیا۔ مقدمہ اشتعال انگیز تقریر کا تھا، جو عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان فیصل خان لالہ نے صدر کوتوالی میں 2 اپریل سال 2019 میں درج کرایا تھا۔ تب اعظم خان لوک سبھا انتخاب کے امیدوار تھے۔ ان پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام تھا۔عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر فیصل خان لالہ کی جانب سے درج رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 29 مارچ 2019 کو اعظم خان نے ایس پی دفتر میں تقریر کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس میں اعظم خان پر اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ آنجنے کمار سنگھ سمیت دیگر افسران کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کا الزام تھا۔اعظم خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ یہ افسر رامپور کو خون سے نہلانا چاہتے ہیں۔ یہ جن اضلاع میں رہے ہیں، وہاں کمزوروں کو تیزاب ڈال کر گلایا ہے۔ ان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عوامی نمائندگی ایکٹ وغیرہ کی دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔اس معاملے کی سماعت ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ (مجسڑیٹ ٹرائل) میں چل رہی تھی۔ اس میں گواہی مکمل ہو چکی تھی۔ اعظم خان کے خلاف اب تک 14 مقدمات میں فیصلہ آ چکا ہے۔ انہیں سات معاملات میں سزا مل چکی ہے، جبکہ سات مقدمات میں وہ بری ہوئے ہیں۔ اعظم خان کے وکیل ناصر سلطان نے بتایا کہ استغاثہ اس میں الیکٹرانک ثبوت پیش نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو بری قرار دے دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات