Saturday, December 6, 2025
ہومNationalای ڈی کی حراست میں اروند کیجریوال کی جان کو خطرہ، عآپ...

ای ڈی کی حراست میں اروند کیجریوال کی جان کو خطرہ، عآپ لیڈر آتشی سنگھ کا بڑا دعویٰ

دہلی حکومت کی وزیر خزانہ آتشی سنگھ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سیکورٹی کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے پہلی بار ملک کی راجدھانی میں ایک موجودہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے۔ اب وہ مرکزی حکومت کی ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔ ہمیں ان کی حفاظت کی فکر ہے۔

آتشی سنگھ نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری کو رد کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ہم نے سپریم کورٹ سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر آتشی سنگھ نے پوچھا ہے کہ کیا اروند کیجریوال کو مرکزی حکومت کی ای ڈی اپنی تحویل میں تحفظ دے رہی ہے؟ ای ڈی کی حراست میں اروند کیجریوال کو کیا سیکورٹی مل رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ اروند کیجریوال کی حفاظت کے لیے کون ذمہ دار ہوگا؟

آتشی سنگھ کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کو ایک ایک کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے آئندہ لوک سبھا انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کو پورے ملک کو جواب دینا ہوگا۔ اروند کیجریوال ایک سوچ ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے جب کسی موجودہ وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی چال ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ پی ایم مودی کیجریوال کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو کچلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات