Monday, January 12, 2026
ہومNationalلال بہادر شاستری کی یوم وفات پر امت شاہ نے خراج عقیدت...

لال بہادر شاستری کی یوم وفات پر امت شاہ نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی) وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی 60 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قیادت، سادگی اور ہندوستان کی قومی سلامتی اور خود کفالت میں ان کے رول کو یاد کیا۔ایک پیغام میں مسٹر شاہ نے کہا کہ ملک میں بحران کے وقت دیا گیا شاستری کا مشہور نعرہ ’جے جوان، جے کسان‘ ہندوستان کی مسلح افواج کی طاقت اور ملک کی خود کفالت کو یقینی بنانے میں کسانوں کے اہم رول کے درمیان گہرے توازن کی عکاسی کرتا ہے۔لال بہادر شاستری کو ایک نرم مزاج رہنما کے طور پر یاد کرتے ہوئے وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ ان کے پختہ عزم اور فیصلہ کن قیادت نے 1965 کی جنگ میں ہندوستان کو فتح دلائی۔ انہوں نے کہا کہ شاستری کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ عزم اور دیانت داری کس طرح ایک ملک کی تقدیر سنوار سکتی ہے۔ وزیر داخلہ شاہ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کا سادہ طرز زندگی اور عوامی خدمت کا عزم ملک بھر کے سماجی کارکنوں اور رہنماؤں کی نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔لال بہادر شاستری نے زرعی اصلاحات کیں اور پاکستان کے خلاف 1965 کی جنگ میں ملک کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس کے بعد جنرل جینتو ناتھ چودھری کی قیادت میں ہندوستانی فوج نے 1,920 مربع کلومیٹر پاکستانی علاقے پر قبضہ کر لیا، جس میں لاہور اور سیالکوٹ سیکٹرز کے اہم علاقے اور تزویراتی طور پر اہم حاجی پیر پاس شامل تھے۔ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام 23 ستمبر 1965 کو ہوئی جنگ بندی کے بعد لڑائی کا خاتمہ ہوا۔ آنجہانی شاستری نے سوویت یونین کی ثالثی میں پاکستان کے ساتھ امن معاہدہ طے کیا اور 11 جنوری 1966 کو معاہدے پر دستخط کے بعد تاشقند میں ان کا انتقال ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات