Friday, December 5, 2025
ہومNationalلوک سبھا انتخابات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو زیڈ...

لوک سبھا انتخابات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی حاصل

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو اب ‘Z’ (زیڈ) زمرہ کی سیکورٹی حاصل ہوگی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے آئی بی کی دھمکی والی رپورٹ کی تفصیلی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔

زیڈ زمرہ کی سیکورٹی پروٹوکول کے تحت اب راجیو کمار کی سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کمانڈوز سمیت کل 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس میں کمار کی رہائش گاہ پر تعینات 10 مسلح جامد گارڈز، چھ پرائیویٹ سیکورٹی آفیسرز (پی ایس اوز) جو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کرتے ہیں اور تین شفٹوں میں کام کرنے والے 12 مسلح ایسکارٹ کمانڈوز شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمار کی حفاظت کو ہر وقت یقینی بنانے کے لیے دو چوکیدار اور تین تربیت یافتہ ڈرائیور فی شفٹ اسٹینڈ بائی پر ہوں گے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ راجیو کمار کی سیکورٹی بڑھانے کا یہ فیصلہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی منظر نامے میں ہنگاموں کے پیش نظر بھی لیا گیا ہے، کیونکہ ترنمول کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات