Thursday, December 11, 2025
ہومNationalامرناتھ یاترا 2025

امرناتھ یاترا 2025

سی آر پی ایف کے ڈی جی نے جموں میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں،30 مئی (یو این آئی): سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) گیانیندر پرتاپ سنگھ نے جموں میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا سے قبل فورس کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران یاتریوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا امسال 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔سی آر پی ایف نے 'ایکس،پر ایک پوسٹ میں کہا: 'ڈی جی سی آر پی ایف گیانیندر پرتاپ سنگھ نے شری امرناتھ جی یاترا 2025 کے لیے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سی آر پی ایف کے سینئر افسران کے ساتھ جموں سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے کہا: ' میٹنگ کے دوران یاتریوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔موصوف ڈی جی نے بدھ کے روز وادی کشمیر کا دورہ کیا اور یاترا کی تیاریوں کا ایک اسٹریٹجک جائزہ لیا تاکہ اس کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اس دوران اہم یاترا مقامات کا بھی دورہ کیا، بشمول بیس اور ٹرانزٹ کیمپ، زمینی انتظامات کا جائزہ لیا۔دریں اثنا شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جہاں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں وہیں یاتریوں کو ہر ممکن سہولیت بہم پہنچانے کے لئے بھی شدومد سے کام جاری ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کے لیے 580 نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً 42,000 اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 424 کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ 80 کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ’آپریشن سندور‘ کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات