Saturday, December 6, 2025
ہومNationalکل جماعتی اجلاس محض رسمی کارروائی

کل جماعتی اجلاس محض رسمی کارروائی

حکومت نے اپنے ارادے ظاہر کر دئیے: کانگریس

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل حکومت کی طرف سے آج بلائے گئے کل جماعتی اجلاس کو محض رسمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت من مانی سے کام لے رہی ہے اور اس نے اپوزیشن کو بتائے بغیر چند موضوعات کی فہرست بنا کر اپنے ارادے ظاہر کردیے ہیں۔میٹنگ میں شرکت کے بعد کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر لکھا “کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ایجنڈے پر بحث کے لیے مودی حکومت کی طرف سے آج بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ محض رسمی سیشن ہے۔ پارلیمنٹ کا یہ سیشن 15 دن کا ہے اور پارلیمانی تاریخ کا سب سے قلیل مدتی سیشن ہوگا۔ مودی حکومت نے 13 اہم بل کو پاس کرنے کے لیے درج کیا ہے۔ ان میں سے ایک آرڈیننس کی جگہ پر لایا جائے گا وار دو لوک سبھا کی ایک کمیٹی کے پاس ہیں۔”انہوں نے کہا کہ پیش کیے جانے والے دس بل کا جائزہ متعلقہ قائمہ کمیٹی نے اب تک نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے ایوان کی کارروائی کے لیے کچھ بل درج نہیں کیے ہوں گے، لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس مختصر سیشن کے اختتام پر حکومت اچانک کچھ نئے بل متعارف کرائے گی اور انہیں منظوری کے لیے ایوان کے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اس نے اپوزیشن سے مشاورت کے بغیر مختصر مدت کی بحث کے لیے ایک موضوع درج کیا ہے۔ یہ قدم اٹھا کر حکومت نے اپنے ارادوں کو ظاہر کر دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات