Saturday, December 6, 2025
ہومNationalآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے 25 مئی کو...

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے 25 مئی کو اورنگ آباد میں تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد

ممبئی ، 23 مئی (یو این آئی): آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے 25 مئی 2025 کو اورنگ آباد میں تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کر کے جبراً نافذ کیے گئے وقف ایکٹ 2025 کو واپس لینے کے لیے حکومت سے مطالبہ کرنا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایک ذمہ دار نے آج جمعہ کو یہ اطاع دیتے ہوئے عوام سے بڑےپیمانے پر شرکت کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025، 8 اگست 2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا اور 8 اپریل 2025 کو اسے نافذ العمل بنایا گیا۔ اس ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت مسلم وقف ایکٹ 1923 کو منسوخ کر کے وقف ایکٹ 1995 میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور اس کا نام بدل کر یونائیٹڈ وقف مینجمنٹ، ایمپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 1995 (یوڈبلیوایم ای ای ڈی ) رکھا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس ایکٹ میں بدنیتی کے ساتھ کئی ترمیمات کی ہیں، جس سے مسلمانوں کی شناخت اور حقوق کو نقصان پہنچا ہے، جو ہرگز قبول نہیں۔ اسی بنیاد پر مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پورے ملک میں جمہوری انداز میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور ہر گوشے میں احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ حکومت اس ترمیم شدہ وقف ایکٹ کو واپس لے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اورنگ آباد میں تحفظ اوقاف کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں بورڈ کے ذمہ داران مولانا عمرین محفوظ الرحمانی، مولانا یسین علی عثمانی بدایونی، ایڈوکیٹ شمشاد، مولانا رفیع الدین اشرفی، مولانا نظام الدین فقرالدین، ملک متسم (نائب صدر جماعت اسلامی ہند) اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنماؤں میں عمران پرتاپ گڑھی، ہرش وردھن سپکال، سنجے راوت (ایم پی)، امباداس دانوے (لیڈر حسب مخالفت ودھان پریشد)، جتیندر اوھاڑ، پرکاش امبیڈکر (ونچیت بہوجن اگھاڑی)، بامسیف کے لیڈران، امتیاز جلیل (سابق رکن اسمبلی و سابق رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد) بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔اس کانفرنس میں پرامن طریقے سے حکومت کو متوجہ کیا جائے گا کہ یہ بل مسلم مخالف ہے اور اس سے مسلمانوں کے وجود کو خطرہ لاحق ہے، اس لیے اسے واپس لیا جائے۔یہ کانفرنس 25 مئی 2025 کو شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہو گی اور اس میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کی اپیل آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبران مولانا معیز الدین قاسمی، مولانا محفوظ الرحمن فاروقی اور مولانا الیاس فلاحی نے کی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات