Friday, January 9, 2026
ہومNationalملک میں دھند کے باعث فضائی خدمات متاثر

ملک میں دھند کے باعث فضائی خدمات متاثر

مسافروں کو پرواز کی صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ

نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں اتوار کو دھند اورحد بصارت کم ہونے کے باعث فضائی خدمات متاثر رہیں، جس کے نتیجے میں متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی اور ہوائی آپریشن میں خلل پڑ ایئرلائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کی صورتحال ضرور جانچ لیں، کیونکہ پروازوں میں تاخیر، راستہ تبدیل ہونے یا منسوخی کا امکان ہے۔ کئی ہوائی اڈوں پر دھند چھائے رہنے کے باعث پروازوں کے اوقات اور آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔انڈیگو ایئرلائن نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں طویل عرصے سے چھائی دھند کے سبب پروازوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے باعث روانگی اور آمد میں معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ایئرلائن نے خبردار کیا ہے کہ اگرتلہ، بھونیشور، گوہاٹی، اندور، رانچی اور ادے پور جیسے شہروں میں کم حدِ نگاہ کے باعث پروازوں کے اوقات میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ انڈیگو نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے جانے سے قبل انڈیگو کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اپنی پرواز کی تازہ صورتحال دیکھ لیں۔ایئر انڈیا نے بھی دہلی اور حیدرآباد سمیت شمالی اور جنوبی علاقوں میں دھند کے باعث اسی طرح کی رکاوٹوں کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ مسافروں کی پریشانی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئر انڈیا نے اپنی ’فوگ کیئر‘ پہل کے بارے میں بھی بتایا، جس کے تحت منتخب پروازوں کے مسافروں کو پہلے ہی الرٹ بھیجے جاتے ہیں اور انہیں بغیر کسی اضافی چارج کے پرواز تبدیل کرنے یا مکمل رقم کی واپسی کی سہولت دی جاتی ہے۔اسپائس جیٹ نے موسمی صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹنہ، حیدرآباد اور دھرم شالہ میں خراب موسم کے باعث تمام آمد، روانگی اور کنیکٹنگ پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ ایئرلائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے باقاعدگی سے سرکاری ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔ایئرلائنز نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ہوائی اڈوں تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت لے کر چلیں اور موسمی حالات پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کی ویب سائٹس کے ذریعے تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد فضائی آپریشن کے معمول پر آنے کی امید ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات